Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کی آزادی کے حق میں کراچی میں شاندارریلی نکالنے پر جسمم کے چیئرمین شفیع برفت اورتمام رہنماؤںاورکارکنوںکوزبردست مبارکبادپیش کرتاہوں۔ طارق جاوید


 Posted on: 11/8/2020
سندھ کی آزادی کے حق میں کراچی میں شاندارریلی نکالنے پر جسمم کے چیئرمین شفیع برفت اورتمام رہنماؤںاورکارکنوںکوزبردست مبارکبادپیش کرتاہوں۔ طارق جاوید
 عوام سندھ کوپاکستان کی کالونی سے نجات دلانے کیلئے متحد ہوچکے 
ہیں،اب ان کی جدوجہد کو دبایا نہیںجاسکتا۔طارق جاوید
سندھ کے غیوراورجراتمندبیٹے سندھ کی آزادی کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں
 ان کی یہ جدوجہدجلد ہی کامیابی سے ہمکنارہوگی۔رابطہ کمیٹی

لندن  …  8  اکتوبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاویدنے سندھ کی آزادی کے حق میں کراچی میں شاندارریلی نکالنے پر جسمم کے چیئرمین شفیع برفت اورجسمم کے رہنماؤںاورکارکنوںکوزبردست مبارکبادپیش کی ہے اورریلی میں شریک تمام جسمم کے رہنماؤں، کارکنوںاورسندھ کے غیورعوام کوخراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے بیان میں طارق جاوید نے کہاکہ سندھ کے عوام میں تیزی سے بیداری آرہی ہے اوروہ سندھ کوپاکستان کی کالونی سے نجات دلانے کے لئے متحد ہوچکے ہیںاوراب ان کی جدوجہد کو دبایا نہیںجاسکتا۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بھی کراچی میں جسمم کی شاندارریلی پر جئے سندھ کے تمام رہنماؤں، کارکنوںخصوصاً چیئرمین شفیع برفت کومبارکبادپیش کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے تمام غیور اور جراتمندبیٹے ظلم سے نجات اورسندھ کی آزادی کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں، کراچی پریس کلب پر آج کا احتجاجی مظاہر ہ اس بات کاثبوت ہے کہ اب کوئی خوف یاظلم وبربریت آزادی کی تحریک کودبانہیں سکتا،  انشاء اللہ ان کی یہ جدوجہدجلد ہی کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ 
٭٭٭٭٭


1/6/2025 6:13:07 PM