Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محفل میلاد کی شاندار کامیابی پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوایم کیوایم یوکے کازبردست خراج تحسین


 Posted on: 11/8/2020

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے سلسلے میں محفل ذکرمصطفےٰ  ۖ کاانعقاد 
 کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ محفل میلادآن لائن منعقد کی گئی
محفل میلاد میں برطانیہ اور دیگراوورسیز یونٹوں سے بھی ثناء خوانوں نے بھی شرکت کی اور حضوراکرم  ۖ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے
 محفل میلادمیں حضرت امجدصابری   کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے کلام بھی پیش کئے گئے
محفل میلادپانچ گھنٹے تک جاری رہی جو فیس بک پر براہ راست نشر کی گئی ۔ دنیا بھر سے کارکنوں نے فیس بک پر اپنے تاثرات کے زریعے محفل میں شرکت کی
محفل میلاد کی شاندار کامیابی پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوایم کیوایم یوکے کازبردست خراج تحسین

لندن  …  8  اکتوبر 2020ئ
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے سلسلے میں محفل ذکرمصطفےٰ  ۖ کاانعقاد کیاگیا۔ کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ محفل میلادآن لائن منعقد کی گئی جوکسی بھی اوورسیزیونٹ کی جانب سے پہلی آن لائن محفل میلاد تھی ۔اس  محفل میلاد میں برطانیہ کے نعت خوانوں کے ساتھ ساتھ دیگراوورسیز یونٹوں سے بھی ثناء خوانوں نے بھی شرکت کی اور حضوراکرم  ۖ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ محفل میلادکا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ محفل میں نعت خوانوں کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کوارڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم امریکہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اوردیگر اوورسیز یونٹوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، ہمدردنوجوانوں، خواتین اوربچیوں نے بھی وڈیولنک کے ذریعے شرکت کرکے سرورکونین کی خدمت اقدس میں نعتیں پڑھیں ۔ محفل ذکرمصطفےٰ   ۖ کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم یوکے شعبہ ٰخواتین کی کارکن محترمہ ماہ رخ اورایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے انجام دیے۔ محفل ذکرمصطفےٰ  ۖ میں ایم کیوایم کی سینئررہنمااورشعبہ ٰخواتین کی سابق انچار ج مرحومہ صفیہ اکبر کی پوتی ثناء اکبر نے بھی نعت رسول مقبول ۖ  پیش کرکے اپنی دادی مرحومہ کی نمائندگی کی ۔ محفل ذکرمصطفےٰ  ۖ میں حضرت امجدصابری   کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے کلام بھی پیش کئے گئے ۔ محفل میلادپانچ گھنٹے تک جاری رہی جو فیس بک پر براہ راست نشر کی گئی ۔ دنیا بھر سے ایم کیوایم کے کارکنوں نے فیس بک پر اپنے تاثرات کے زریعے محفل میں شرکت کی ۔ محفل کااختتام درووسلام سے ہواجس کے بعد امن واستحکام، قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وسلامتی، درازی عمر اوران کی قیادت میںمحروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی کامیابی اورمصائب ومشکلات کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ اورآرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے بیان میں آن لائن محفل میلاد کی کامیابی پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلی آن لائن محفل میلاد منعقد کرکے ایم کیوایم یوکے نے تمام اوورسیزیونٹوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے محفل میلادمیں شرکت کرنے اورحمدونعت اورمناجات پیش کرنے اوراس محفل میلاد کوکامیاب بنانے والے تمام نعت خوانوںاورکارکنوں، خواتین اوربچیوںسے دلی تشکر کااظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہمیشہ سے اپنی ثقافت اورروایات کی امین رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں اتنا کامیاب پروگرام منعقد کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ ایم کیوایم یوکے تمام ترمشکل حالات میں بھی سرگرمی سے کام کررہی ہے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سابق انچارج مرحومہ صفیہ اکبر کوبھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

٭٭٭٭٭

























1/6/2025 6:44:11 PM