سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 32 ویں برسی انتہائی
عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا
لندن ۔۔ یکم اکتوبر 2020ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 32ویںبرسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا ،فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،شعبہ خواتین کی ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان وکارکنان نے شرکت کی ۔
دریں اثنا ء ایم کیوایم اوورسیز یونٹ امریکہ ،برطانیہ ،کینیڈا،سائوتھ افریقہ ،جرمنی ،آسٹریلیا،پرتگال بیلجئم میں بھی سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 32ویںبرسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہداء کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیاگیا ۔
٭٭٭٭٭