وفاپرست ساتھیوں کے اصرارپر قائدتحریک الطاف حسین کی تازہ ترین تصاویر کاتحفہ
🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
تحریک کے روپوش اور اسیر ساتھیوں اوراوورسیز یونٹوں کے کارکنوں نے بانی وقائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کےحوالے سےان کی تازہ تصاویر کی فرمائش کی تھی۔ چنانچہ ساتھیوں کی فرمائش اوراصرار پرقائدتحریک الطاف حسین نے آج مورخہ یکم ستمبر2020ء کو وفاپرست ساتھیوں کے نام وڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کے بعد ساتھیوں کے لئے چندتصاویر کھنچوائی تھیں
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات وفاپرست ساتھیوں کی فرمائش پر قائد تحریک کی یہ تازہ تصاویر جاری کررہاہے ۔ امید ہے کہ قائدتحریک کی یہ خصوصی تصاویرتمام وفاپرست ساتھیوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بچوں اور تمام ہمدردوں کے لئے خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں، خواہ کسی بھی علاقے میں رہتے ہوں، کسی بھی فقہ یامذہب کے ماننے والے ہوں ،اگر وہ قائدتحریک الطاف حسین سے محبت وعقیدت رکھتے ہوں، ان کے لئے یہ تصاویر قائد تحریک کے جنم دن 17 ستمبر کے موقع پر ایک تحفہ سے کم نہ ہوں گی
امیدہے وفاپرستوں کو یہ تحفہ ضرورپسندآئے گا
شکریہ
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
یکم ستمبر 2020
👇👇👇👇👇👇👇👇👇