ایم کیوایم برطانیہ کے سرگرم کارکن عادل اکبرکی علالت پر
قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتشویش
وفاپرست کارکنان وعوام ، عادل اکبرکی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں
قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔30،اگست2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج اور تحریک کی سینئرترین رہنماء محترمہ صفیہ اکبرمرحومہ کے صاحبزادے اورایم کیوایم کے سرگرم کارکن محمد عادل اکبرکی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اورنوجوان کارکنان وہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ عادل اکبر کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭