14 اگست کو بلیک ڈے کی ریلیوں میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ نے پہلا نمبر حاصل کیا
ایم کیوایم امریکہ نے دوسرا، ایم کیوایم برطانیہ نے تیسرااورایم کیوایم کینیڈا نے چوتھانمبر حاصل کیا
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورشعبہ اطلاعات کے اس فیصلے کی تو ثیق کردی
پہلا نمبر حاصل کرنے پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام کارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
اورڈھیروںدعائیں
ایم کیوایم امریکہ ، ایم کیوایم برطانیہ اورایم کیوایم کینیڈا کے کارکنوںکوبھی بلیک ڈے کی ریلیوںپر شاباش
قائدتحریک کے آٹوگراف والاپورٹریٹ جلد ہی ساؤتھ افریقہ یونٹ کوروانہ کیاجائے گا
لندن … 26 اگست 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورشعبہ اطلاعات نے 14 اگست 2020ء کو بلیک ڈے کے موقع پر ایم کیوایم اوورسیزیونٹوںکی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوںکی وڈیوز کا بغورجائزہ لیا۔بانی وقائدتحریک الطاف حسین نے بھی اوورسیزیونٹوں کی ریلیوں کی وڈیوکلپس دیکھیں۔ تمام اوورسیزیونٹوں کی ریلیوں کی وڈیوز کاغیرجانبداری سے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رابطہ کمیٹی اورشعبہ اطلاعات اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ بلیک ڈے کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ایم کیوایم اوورسیزساؤتھ افریقہ نے پہلا نمبر حاصل کیا، ایم کیوایم امریکہ نے دوسرانمبر، ایم کیوایم برطانیہ نے تیسرااورایم کیوایم کینیڈا نے چوتھانمبر حاصل کیا۔
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورشعبہ اطلاعات کے اس فیصلے کی تو ثیق کردی ہے ۔قائدتحریک الطاف حسین نے بلیک ڈے میں پہلا نمبر حاصل کرنے پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام کارکنوں کو مبارکباد اورڈھیروںدعائیں دی ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم امریکہ ، ایم کیوایم برطانیہ اورایم کیوایم کینیڈا کے کارکنوںکوبھی بلیک ڈے کی ریلیوںپر شاباش اوردعائیں دیں۔
دریں اثناء شعبہ اطلاعات قائدتحریک الطاف حسین کا ایک خصوصی پوسٹرتیارکررہاہے جو قائدتحریک کے آٹوگراف کے ساتھ جلد ہی ساؤتھ افریقہ یونٹ کوروانہ کیاجائے گا۔
٭٭٭٭٭