Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور یوکے کے سابق سینٹرل آرگنائزر ہاشم اعظم کو ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کرلیاگیا


 Posted on: 8/22/2020
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور یوکے کے سابق سینٹرل آرگنائزر ہاشم اعظم کو
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کرلیاگیا
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
 ہاشم اعظم تحریک کے سینئر رکن اورقائدتحریک الطاف حسین کے وفاپرست ساتھی ہیں
 ہاشم اعظم بھائی نے یوکے کے آرگنائزرکی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوںکو
بحسن وخوبی انجام دیا۔طارق جاوید
 چاہے کوئی بھی فیصلہ ہو، کیسے ہی حالات ہوں ، میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین
 کے ساتھ تھااورآئندہ بھی رہوںگا۔ ہاشم اعظم
 ہاشم اعظم بھائی نے آرگنائزر کی حیثیت سے بہت اچھاکام کیاہے۔سہیل خانزادہ
 

ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور ایم کیوایم یوکے کے سابق سینٹرل آرگنائزر ہاشم اعظم کوایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کرلیاگیاہے۔ قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی ہے ۔اس بات کااعلان رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید نے گزشتہ روز ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام یوم عزم وفاکے اجتماع میںکیا۔ طارق جاوید نے ہاشم اعظم کی تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہاشم اعظم تحریک کے ایک سینئر رکن اورقائدتحریک الطاف حسین کے وفاپرست ساتھی ہیں جنہوںنے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرکی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوںکوبحسن وخوبی انجام دیاہے ۔ ہمیں پوری امیدہے کہ وہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تحریک کے کام کومزید آگے بڑھانے میں اپنی ذمہ داریاں بحسن وخوبی انجام دیں گے۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ہاشم اعظم نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے مجھ پر جواعتماد کیاہے وہ اس پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کریںگے۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ چاہے کوئی بھی فیصلہ ہو، کیسے ہی حالات ہوں ، میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھااورآئندہ بھی رہوںگا۔ انہوں نے ایم کیوایم یوکے کے نئے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ اورنئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کویقین دلایاکہ تحریک کے کام کوآگے بڑھانے کیلئے وہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریںگے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہاکہ ہاشم اعظم بھائی نے یوکے کے آرگنائزر کی حیثیت سے بہت اچھاکام کیاہے اورنئی آرگنائزنگ کمیٹی بھی ہاشم اعظم بھائی کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی مشاور ت اورٹیم ورک کے ساتھ تنظیمی کام کو مزیدبہتربنانے کے لئے اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلائے گی۔ 
٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:27:12 PM