Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 22، اگست کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ''یوم عزم وفا''کے طورپرمنایاگیا


 Posted on: 8/22/2020
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 22، اگست کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ''یوم عزم وفا''کے طورپرمنایاگیا
برطانیہ، امریکہ ،کینیڈا ،ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا اوردیگرممالک میں یوم عزم وفا کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے
 یوم عزم وفا'' کامرکزی اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا 
 جس ملک سے امن وسلامتی اورانصاف ختم ہوجائے اس ملک کو زندہ باد کہنا قطعی غلط ہے، مقررین
سندھ دھرتی کے مستقل باشندے سندھو دیش کی آزادی کیلئے متحد ہوچکے ہیں،مقررین
 خلیجی ممالک ، ایم کیوایم کے دیگراوورسیزیونٹوں اورسندھ کے مختلف شہروں ، قصبوں اوردیہاتوںمیں بھی یوم عزم وفا
کے اجتماعات منعقد ہوئے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 22، اگست کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ''یوم عزم وفا''کے طورپرمنایاگیااور مختلف ممالک میں یوم عزم وفاکے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ ''22، اگست یوم عزم وفا'' کامرکزی اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، معاونین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، شعبہ خواتین اورلندن کے مختلف یونٹوںکے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجتماع سے رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید ، اراکین رابطہ کمیٹی مصطفی عزیزآبادی، ارشد حسین ، قاسم علی رضا،شعبہ خواتین کی رکن محترمہ یاسمین نوین، رکن سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی ہاشم اعظم ، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج محمد معین ، سلاؤ یونٹ کے نگراں فاروق مرتضیٰ، نارتھ لندن یونٹ کے انچارج محمدسمیع نے بھی اظہارخیال کیاجبکہ اجتماع میں نظامت کے فرائض ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ندیم شیخ نے انجام دیے ۔ 
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 22، اگست 2016ء کے پس منظرپرروشنی ڈالی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفاکی تجدید بھی کی۔ مقررین نے 22، اگست2016ء کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ جس ملک سے امن وسلامتی اورانصاف ختم ہوجائے اس ملک کو زندہ باد کہنا قطعی غلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ دھرتی کے مستقل باشندے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں آزاد سندھوکیلئے متحد اورمنظم ہیں اورمنزل کے حصول تک سندھ دھرتی کی آزادی کی جدوجہد جاری رہی گی ۔ مقررین نے 22، اگست2016ء کے بعدقائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی کرنے والے غداران مہاجرقوم پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرشہیدوں کے لہو کا سودا کرنے والوں کو ہمیشہ میر جعفر ومیرصادق کہہ کر پکارا جاتا رہے گااور ذلت رسوائی مہاجرقوم کے غداروں کا مقدرثابت ہوگی۔

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ:
ایم کیوایم کے یوم عزم وفا کے سلسلے میں ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ یونٹ کیپ ٹاؤن چیپٹر، ڈربن چیپٹر اور جاہنسبرگ چیپٹر میںبھی 22 اگست ''یوم عزم وفا'' کے طورپرمنایاگیا۔یوم عزم وفاکے اجتماعات میں ایم کیوایم کیپ ٹاؤن، ڈربن اورجاہنسبرگ چیپٹرز کے ذمہ داران اورکارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزرمحمد یوسف اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے 22، اگست کوتاریخ ساز دن قراردیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ماضی کی طرح آج بھی متحد ومنظم ہیں اور وفاپرستوں کا یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کردم لے گا۔بعدازاں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹرز کی جانب سے غباروں کی مددسے ایم کیوایم کے پرچم اور 22، اگست یوم عزم وفا کے بینرز فضاء میں چھوڑے گئے ۔ اس موقع پر کارکنان کا جوش وخروش قابل دید تھا، کارکنان نے جناب الطاف حسین اورسندھودیش کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

ایم کیوایم آسٹریلیا یونٹ:
 22 اگست 2020 ایم کیو ایم آسٹریلیا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ایم کیوایم آسٹریلیا کی ایڈہاک کمیٹی کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC)کے رکن آصف قاضی نے گفتگوکی اور 22 اگست 2016 کو قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے تاریخ ساز فیصلے اور مستقبل کے حوالے سے تحریکی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہاکہ 22 اگست 2016ء قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اصولی مؤقف اختیارکرکے تحریک سے گنداورغلاظت صاف کردی ہے اور منزل حصول کی جدوجہد پرگامزن کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کے مستقل باشندے سندھو دیش کی آزادی کیلئے متحد ہوچکے ہیں اوریوم عزم وفا اس سچائی کی گواہی دیتا ہے کہ سندھودیش کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اوروفاپرست کارکنان وعوام اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر تحریک کے شہیدوںکے بلنددرجات، لاپتہ ساتھیوںکی بازیابی، اسیرکارکنان کی رہائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

ایم کیوایم امریکہ یونٹ:
ایم کیوایم امریکہ یونٹ کے زیراہتمام بھی 22، اگست ''یوم عزم وفا'' کے طورپر منایاگیا ،اس سلسلے میں 22، اگست2020ء کو ایم کیو ایم امریکہ کا ایک اہم جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہد رضا نے کی۔ اس اجلاس میں ایم کیوایم امریکہ یونٹ کے قائم مقام سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم امریکہ کے مختلف چیپٹرزکے انچارجز ، کمیٹیوں کے ارکان اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای سی کے رکن شاہد رضا نے 22، اگست2016ء کے حالات و واقعات اور وجوہات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان مُردہ آباد کے نعرے کاپس منظر تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 22، اگست کے اصولی فیصلے نے مہاجرقوم کے غداروںکے چہرے بے نقاب کردیے اوراب تحریک، جناب الطاف حسین کے چاہنے والے وفاپرستوں کی امانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے مستقل باشندے سندھودیش کی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں دینا لازمی ہے ۔انشاء اللہ آزادی کی یہ جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے فخر کاباعث بنے گی ۔
اجلاس میںمیں دیگرمقررین نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وفاپرست کارکنان وعوام ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پرکامل یقین رکھتے ہیں اوران کی قیادت میں آزادی کے حصول تک وفاپرستوں کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوںنے کہاکہ ریاست ایک ماں کی مانند ہوتی ہے جو اپنے بچوں کو تحفُظ فراہم کرتی ہے مگر بدقسمتی سے ریاستِ پاکستان اور اسکے ادارے اب ایک ڈائن بن چکے ہیں جو72 برسوں سے مظلوم بلوچوں، اردوبولنے والے سندھیوں ، سندھی بولنے والے سندھیوں ، پشتونوں اوردیگرمظلوموں کا خون پی رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب حقوق کے مطالبے کی بات نہیں ہوگی اور آزاد سندھودیش ہی سندھ کے مُستقل باشندوں کی منزل ہے۔اجلاس کے اختتام پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ریحان عبادت نے  تحریک کے شہداء کے بلنددرجات، لاپتہ ساتھیوںکی بازیابی، اسیرکارکنان کی رہائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعاکی۔
دریں اثناء خلیجی ممالک ، ایم کیوایم کے دیگراوورسیزیونٹوں اورسندھ کے مختلف شہروں ، قصبوں اوردیہاتوںمیں بھی یوم عزم وفاکے اجتماعات منعقد ہوئے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی۔
٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:44:03 PM