ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن فہیم فاروقی شہید کی ہمشیرہ محترمہ ناہید کے انتقال پربانی وقائد جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے
غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
لندن ۔۔20اگست 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن فہیم فاروقی شہید کی ہمشیرہ محترمہ ناہید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفر دوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین
٭٭٭٭٭