Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم سیاہ کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے شہروں ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن میں شاندارکار ریلیاں نکالی گئیں


 Posted on: 8/16/2020

 ریاستی مظالم کیخلاف ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام یوم سیاہ منایا گیا 
یوم سیاہ کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے شہروں ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن میں شاندارکار ریلیاں نکالی گئیں
 ریلیوںمیں ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہمدردوں کی بڑی تعداد کی شرکت

جوہانسبرگ  …  16 اگست  2020ئ
پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے سندھ، بلوچستان ،پختونخوا اورگلگت  بلتستان کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اور وہاںکے وسائل پر جبری قبضہ کے خلاف بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیو ایم کے دیگر اوورسیز یونٹوں کی طرح ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام بھی14 اگست کویوم سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے شہروں ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن میں وہاں کے چیپٹرزکی جانب سے شاندارکار ریلیاں نکالی گئیں جن میں ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان ریلیوںمیں نوجوانوںکے علاوہ خواتین اوربچے بھی شریک تھے ۔ جوہانسبرگ کی ریلی میں درجنوں گاڑیاںشامل تھیں ۔ جوہانسبرگ چیپٹر کی ریلی fortsburg سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوںمیں گشت کرتی ہوئی fortsburg میں ہی اختتام پذیر ہوئی ۔یوم سیاہ کے سلسلے میں ڈربن میں بھی ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ایک بڑی کار ریلی نکالی گئی جو درجنوں گاڑیوں پرمشتمل تھی۔ ریلی میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوں ، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔ریلی کے شرکاء نے اپنے نعروں کے ذریعے اپنے جوش و خروش کااظہارکیا۔ ڈربن چیپٹر کی یہ کار ریلی ڈربن کے مشہورریس کورس گراؤنڈ سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں اوربازاروں کا گشت کرتی ہوئی over  port  کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل گاڑیوںپر ایم کیوایم کے پرچموں اورقائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ یوم سیاہ کے حوالے سے سیاہ پرچم بھی لگائے گئے تھے جبکہ ریلی میں شامل ایک گاڑ ی پر قائدتحریک الطاف حسین کی ایک بہت بڑی تصویر لگائی گئی تھی ۔ ریلی کے شرکا ء وقفہ وقفہ سے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگاکراپنے جوش وجذبے کا اظہارکرتے رہے ۔ 
 یوم سیا ہ کے سلسلے میںڈربن اورجوہانسبرگ کی طرح کیپ ٹاون چیپٹرکے زیراہتمام بھی کارریلی نکالی گئی ۔ ریلی ایک درجن سے زائد گاڑیوں پرمشتمل تھی ۔ ریلی میںتحریکی کارکنوں اور ہمدردوں نے بھرپور شرکت کی ۔ یہ ریلی کیپ ٹاؤن میں 
melvil کے مقام سے شروع ہوئی جس نے شہر کے مختلف علاقوں اوربازاروں میںگشت کیا۔تمام ریلیوں شرکاء نے یوم سیاہ کے حوالے سے پلے کارڈزبھی گاڑیوں پر لگائے ہوئے تھے۔ریلی میں شامل گاڑیوں میں راستے بھر تحریکی ترانے بجائے جاتے رہے جن کی وجہ سے ماحول میں زبردست جوش پیداہوگیا اور کارکنان تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد گاڑیوںسے اترکر نعرہ الطاف جئے الطاف حسین کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن سیدعلی تراوش اور ایم کیو ایم ساتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںفوج ، سرکاری ایجنسیاں اور دیگر ریاستی ادارے مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموںپر جس طرح وحشیانہ مظالم ڈھارہے ہیں انکی وجہ سے آج تمام قوموں کودیوار سے لگادیا گیا ہے اورانکے پاس اب اسکے سواکوئی راستہ نہیں رہ گیاکہ وہ اپنی بقاء کیلئے آزادی کے حصول کی جدوجہد کریں۔

٭٭٭٭ 


1/7/2025 10:35:18 PM