Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈاقائدتحریک الطاف حسین کے ہراول دستہ کی حیثیت سے 14 اگست کویوم سیاہ کے طور پر منائے گی ۔ اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی


 Posted on: 8/13/2020


ایم کیو ایم کینیڈاقائدتحریک الطاف حسین کے ہراول دستہ کی حیثیت سے
 14 اگست کویوم سیاہ کے طور پر منائے گی ۔ شاہدرضا
ریاستِ پاکستان نے عملی طور پرملک کی قومیتوں و اقلیتوں کو اپنا غلام بنایاہوا ہے 
یوم سیاہ جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی

ٹورانٹو … 13اگست 2020
ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران کا اجلاس سینٹرل آرگنائزر شاہد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ چیپٹرز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے بابائے مہاجر قوم و قائدِ سندھ الطاف حسین کے 14 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کے فیصلے پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیوایم کینیڈا قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی کے ہر فیصلے کی طرح اس فیصلے پر بھی لبیک کہتے ہوئے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے یومِ سیاہ کے طور پر منائے گی ۔اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد رضا نے کہا کہ بابائے مہاجر قوم و قائدِ سندھ الطاف حسین کا یومِ سیاہ منانے کا یہ فیصلہ تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت سے گردانا جائے گا اور ہماری آنے والی نسلوں کو اس بات پر فخر ہوگا کہ ان کے اجداد اس موقع پر قائدِ تحریک الطاف حسین کے قافلے کا حصہ تھے ۔
تمام چیپٹرز میں 14 اگست کو یومِ سیاہ کے طورپرمنانے اورریلیاں نکالنے کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ اس موقع پرایم کیوایم کینیڈاکے ذمہ داران و کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ،کسی بھی طرح ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور وہ دن دور نہیں جب قائدِ تحریک الطاف حسین کی سربراہی میں ہم اپناآزادی حاصل کریں گیااورظلم کرنے والوںکوایک ایک ظلم کاحساب دیناہوگا۔اجلاس کے اختتام پر قائدِ تحریک الطاف حسین کی صحت، تندرستی  و درازی عمر ، تحریک کی کامیابی ، شہدا کے درجات کی بلندی ، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی ، اسیروں کی رہائی اور یومِ سیاہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:33:30 PM