14 اگست کو یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیزکے جس یونٹ کا
سب سے شاندار پروگرام ہوگا اس یونٹ کو اپنی آٹوگراف والی خصوصی تصویر
پیش کروں گا۔قائدتحریک الطاف حسین کااعلان
لندن … 11 اگست 2020 ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ 14 اگست کو یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیزکے جس یونٹ کی جانب سے سب سے شاندار اور کامیاب پروگرام ہوگا وہ اس یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کودعاؤں اورنیک خواہشات کے ساتھ اپنی آٹوگراف والی خصوصی تصویر پیش کریں گے۔ انہوں نے تمام اوورسیزیونٹوںسے کہاکہ وہ یوم سیاہ کے سلسلے میں اپنے اپنے پروگراموں کو شاندار اورکامیاب بنانے کے لئے محنت وجانفشانی سے کام کریں اور اس کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کارلائیں۔
٭٭٭٭٭