Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام 14 اگست کویوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے تمام اوورسیزیونٹوں کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں


 Posted on: 8/11/2020

ایم کیوایم کے زیراہتمام 14 اگست کویوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے تمام اوورسیزیونٹوں کی جانب سے تیاریاں شروع
ک
ردی گئیں
14 اگست کو اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام کار ریلیاں نکالی جائیںگی
یوم سیاہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں امریکہ، کینیڈا، 
جرمنی، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ یونٹوںکے اجلاس
 یوم سیاہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم UK کی آگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس
 سیاہ پرچموں کی تیاری ،ریلی کے شرکاء کیلئے پانی اور دیگرضروری لوازمات کا انتظامات کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

لندن …  11  اگست  2020ئ
پاکستان میں مہاجروںاوردیگرمظلوم قوموں پر جاری ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کے طورپرایم کیوایم کے زیراہتمام جمعہ 14 اگست کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام کار ریلیاں نکالی جائیںگی اورریاستی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کیاجائے گا۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ یونٹوں وغیرہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اورانتظامات کے لئے اجلاس کئے جارہے ہیں۔ 
14 اگست کے یوم سیاہ کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آگنائزنگ کمیٹی کابھی ایک اجلاس ہوا۔جس میں یوم سیاہ کے سلسلے میں پارٹی پرچموں کے ساتھ ساتھ سیاہ پرچموں کی تیاری ،ریلی کے شرکاء کیلئے پانی اور دیگرضروری لوازمات کاانتظامات کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں یوکے کے تمام چیپٹرزکے ذمہ داران سے کہاگیاکہ وہ یوم سیاہ کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں زیادہ سے زیادہ کارکنوںاورہمدردوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں کہاگیاکہ پاکستان میں مہاجروںاورتمام مظلوم قومیتوں کے عوام کے ساتھ جو ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ افراد کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اوردیگرانسانی حقوق کی جو سنگین خلاف ورزیاںکی جارہی ہیں اس کے خلاف ہرسطح پرآوازبلند کی جائے گی اور دنیاکوان مظالم سے آگاہ کیاجائے گا۔ 

٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:35:23 PM