متحدہ قومی مووومنٹ کے قائد الطاف حسین پیر 3 اگست کو تاریخی حقائق
کے حوالے سے پانچویںلیکچرسے خطاب کریںگے
لندن … 28 جولائی 2020 ئ
متحدہ قومی مووومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین پیر 3 اگست 2020 ء کو تاریخی حقائق کے حوالے سے پانچویں لیکچرسے خطاب کریںگے۔ جناب الطاف حسین نے نئی نسل کوبرصغیرکی اصل تاریخ سے آگاہ کرنے کیلئے لیکچر کے نئے سلسلے کاآغازکیاہے۔ اس سلسلے کے اب تک چارلیکچر ہوچکے ہیں ، پانچواں لیکچر پیر3 اگست کوہوگا۔ جناب الطاف حسین کایہ لیکچر لندن وقت کے مطابق شام 4 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔
رابطہ کمیٹی نے کارکنا ن ، ماؤں،بہنوں،بزرگوںاورخصوصاًیوتھ سے کہاہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے لیکچرکوضرورسنیں اوراس میں اہم نکات کونوٹ بھی کرلیں۔
٭٭٭٭٭