Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا اہم پیغام


 Posted on: 7/26/2020

 متحدہ قومی موومنٹ کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر
 قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا اہم پیغام 

عزیز تحریکی ساتھیو!!
آداب عرض
میں نے مہاجر قومی موومنٹ کادائر ہ وسیع کر کے اسے متحدہ قومی موومنٹ میںتبدیل کیا۔تمام مظلوم و محروم اقوام کے حقوق کی جدوجہد کو متحدہ قومی موومنٹ کے ذریعے پھیلا نے کاجو اعلان 26جولائی 1997ء میںکیا تھا خدا کے فضل وکرم سے اس دائر ے کو وسیع کرنے کے انتہائی مثبت اثرات آج پورے پاکستان کے جغرا فیے میں رہنے والے اس طرح دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کے دائر ے میںشامل ہر حصہ سے ظالموں ،جابروں او رفاشسٹ حکمرانوں کے خلاف آواز احتجاج بلند ہونی شروع ہوچکی ہے ۔ہر فرد اپنی پنی آزادی اور ظلم وبربریت کے خاتمے کی جدوجہد اپنے اپنے طریقے سے کررہا ہے۔میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایک ایک کارکن کو اس کامیابی پر زبردست مبارکبا د پیش کر تا ہوں آج کا یوم تاسیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے بڑےجو ش و خروش کے ساتھ منانا چاہیئے لیکن دنیا بھر میں پھیلی وبا کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس سے بچنے اور محفوظ رہنے کیلئے انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔لہٰذا میں رابطہ کمیٹی سمیت تمام یونٹوں اور چیپٹرز کے ساتھیوںسے درخواست کر تا ہوں کہ وہ اس موقع پربڑے اجتماعات کرنے سے گریز کریں اور تجدید عہد کیلئے انتہائی مختصر اجتماعات کریں جس میں بھی احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھیں ماسک پہنیں اور سوشل Dictancing کا بھی خیال رکھیں ۔
آپ تمام ساتھیوں کو متحدہ قومی موومنٹ کا 23واں یوم تاسیس مبارک ہو
بہت بہت شکریہ 
اللہ آپ کا ہم سب کا حامل و ناصر ہو 
والسلام 
آپ کا …الطاف حسین (لندن)
26جولائی 2020ئ


1/7/2025 10:34:28 PM