مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی رکن عروج صدیقی اور کارکن محمد عمران چندریگر سے
بانی وقا ئد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے
غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن ۔۔21جولائی 2020ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی رکن عروج صدیقی کے ماموں محترم منظور عالم اور کارکن محمد عمران چندریگر کے ماموں محترم ابراہیم چندریگر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطافر مائے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
٭٭٭٭٭