Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حافظ مسرورالحسن کے انتقال سے ایم کیوایم ایک سچے ہمدرد اور مشفق بزرگ سے محروم ہوگئی ، قائد تحریک الطاف حسین


 Posted on: 6/22/2020
حافظ مسرورالحسن کے انتقال سے ایم کیوایم ایک سچے ہمدرد اور مشفق بزرگ سے محروم ہوگئی ، قائد تحریک الطاف حسین
مرحوم اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود ایم کیوایم کے ہرپروگرام میں باقاعدگی سے شرکت کرتے
حافظ مسرورالحسن کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے 
 دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان، سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
یم کیوایم برطانیہ کے بزرگ ہمدرد، جید عالم دین،شاعراوردانشور حافظ مسرورالحسن کے انتقال پراظہار تعزیت

لندن۔۔۔22، جون2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کے بزرگ ہمدرد، جید عالم دین،شاعراوردانشور حافظ مسرورالحسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے حافظ مسرورالحسن مرحوم کوانکی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حافظ مسرورالحسن سچے عاشق رسول اور نہایت زندہ دل شخصیت کے مالک تھے ، ایک جید عالم دین ہونے کے ناطے مرحوم نے برطانیہ میںدین  اسلام کی اصل تعلیمات کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود ایم کیوایم کے ہرپروگرام میں باقاعدگی سے شرکت کرتے اور یوم شہداء اور دیگر سانحات کے موقع پر خصوصی فاتحہ خوانی کراتے ،بلاشبہ حافظ مسرورالحسن کے انتقال سے ایم کیوایم ایک سچے ہمدرد اور مشفق بزرگ سے محروم ہوگئی ہے اور ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حافظ مسرورالحسن انتہائی شریف النفس ، نیک دل اور اچھے انسان تھے ، انکے انتقال کی خبر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان وہمدرد عوام میں دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی اور حافظ مسرورالحسن کے انتقال سے تمام کارکنان وہمدرد عوام گہرے رنج وغم میں مبتلا ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، حافظ مسرورالحسن مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:25:21 PM