Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کی فون پر عیادت کی


 Posted on: 6/21/2020
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کی فون پر عیادت کی
شمائلہ عمران طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث اسپتال میںداخل ہوگئی ہیں
جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے بڑے صاحبزادے عالیشان سے بھی گفتگوکی

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کی فون پر عیادت کی ۔ جوطبیعت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے شمائلہ عمران سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے ان کی شدید علالت پر اپنی تشویش کااظہارکیا اورکہاکہ میں اورتحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان آپ کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگوہیں ۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے بڑے صاحبزادے عالیشان سے بھی گفتگوکی اوران کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعاکی اورانہیں اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایااورکہاکہ وہ اورتحریک ہر طرح سے انکے ساتھ ہے ۔

٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:18:57 PM