آصف پاشا شہیداور نیاز لاشاری شہیدکے ماورائے عدالت قتل پر اوورسیز یونٹوں کے کارکنان اپنے اپنے ممالک کے سربراہان اورانسانی حقوق کے اداروں کو پٹیشن ارسال کریں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔16، جون2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اوورسیز ممالک میں مقیم تمام وفاپرستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کے مستقل باشندوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر اپنے اپنے ممالک کے سربراہان اورانسانی حقوق کے اداروں کوپٹیشن ارسال کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سے سندھی اوراردوبولنے والے سندھیوں نے سندھ دھرتی کی آزادی کیلئے مشترکہ پرامن جدوجہد کااعلان کیاہے تب سے پاکستانی فوج ، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور پیرا ملٹری رینجرز کی جانب سے سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے انسانی حقوق کی پامالی کاسلسلہ مزید تیزکردیاگیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن آصف حسین صدیقی عرف آصف پاشا گزشتہ 16 ماہ سے رینجرز کی قیدمیں تھے جبکہ جئے سندھ قومی محاذ(آریسر گروپ) سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند سندھی رہنما نیاز لاشاری کو 18 ماہ قبل حیدرآباد کی عدالت سے گرفتارکیاگیاتھا لیکن آج سندھ کے دونوںبیٹوں کو بدترین تشددکا نشانہ بناکر ان کی مسخ شدہ لاشیں کراچی کے مختلف علاقوںمیں پھینک دی گئیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے تمام ذمہ داران اورکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ آصف پاشا شہیداور نیازلاشاری کے ماورائے عدالت قتل پر پٹیشن تحریر کرکے امریکی کانگریس، سینیٹرز، صدور، وزرائے اعظم،چانسلرزاورانسانی حقوق کے اداروںکو ارسال کریں۔