Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس اور رینجرزکی جانب سے عزیزآباد میں جناح گراؤنڈ اور لال قلعہ گراونڈکے اطراف لگے ہوئے بیریئرتوڑنے کااقدام قابل مذمت ہے ۔طارق جاوید


 Posted on: 6/16/2020

پولیس اور رینجرزکی جانب سے عزیزآباد میں جناح گراؤنڈ اور لال قلعہ گراونڈکے اطراف لگے ہوئے
 بیریئرتوڑنے کااقدام قابل مذمت ہے ۔طارق جاوید
اس سے قبل بھی سرکاری اہلکار نائن زیرواوراس اطراف کے علاقے میں اسی طرح کی کارروائیاں کرچکے ہیں ،
 یہ کارروائی مہاجروں کے خلاف شدید نفرت کے اظہارکی ایک اورمثال ہے۔ طارق جاوید 
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے عزیزآباد میںپولیس ورینجرز کی جانب سے حفاظتی بیریئرز توڑنے 
کے اقدام اورانسانی حقوق کی پامالیوںکافوری نوٹس لیں۔ طارق جاوید
 جب سے سندھی اورمہاجرعوام نے سندھ کی آزادی کیلئے متحدہوناشروع کیاہے ، ریاستی مظالم میں شدت آگئی ہے ۔طارق جاوید
اس قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوںسے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔طارق جاوید

لندن  …  16  جون 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرطارق جاوید نے اپنے ایک بیان میں پولیس اور رینجرزکی جانب سے عزیزآباد میں جناح گراؤنڈ اور لال قلعہ گراونڈکے اطراف لگے ہوئے بیریئرتوڑنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے جناح گراؤنڈ اورلال قلعہ گراؤنڈ کے اطراف گلیوں میں علاقہ مکینوںکی جانب سے لگائے گئے حفاظتی بیریئرکوبیدردی سے توڑ دیاحالانکہ یہ بیریئرز کھلے ہوئے تھے اورکسی کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں تھے لیکن سرکاری اہلکاروں نے نہایت بیدردی سے ان بیریئرزکوبھی توڑدیاجومہاجروں کے خلاف شدید نفرت کے اظہارکی ایک اورمثال ہے۔ طارق جاوید نے کہاکہ اس سے قبل بھی سرکاری اہلکار نائن زیرواوراس کے اطراف کے علاقے میں اسی طرح کی کارروائیاں کرچکے ہیں ، حتیٰ کہ جناح گراؤنڈ میں قائم شہدا یادگارکی بھی توڑ پھو ڑ کی جاچکی ہے اوراب علاقے میں لگے ہوئے بیریئرزبھی توڑ ے جارہے ہیں ۔ طارق جاوید نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب سے سندھی اورمہاجرعوام نے سندھ کی آزادی کے لئے آپس میں متحد ہوناشروع کیاہے ، ریاستی مظالم میں شدت آگئی ہے اورروزانہ ظلم وجبر کے نئے نئے ہتھکنڈے اختیارکیے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے مظالم اور زیادتیاں عوام میں بے چینی پیداکرنے کی ایک اورسازش ہے۔ طارق جاوید نے کہاکہ اس قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوںسے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ۔انہوںنے اقوام متحدہ اوراس کے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںسے اپیل کی کہ وہ عزیزآبادکے علاقوں میںپولیس ورینجرز کی جانب سے حفاظتی بیریئرز توڑنے کے اقدام اورانسانی حقوق کی پامالیوںکافوری نوٹس لیاجائے ۔ 

٭٭٭٭٭




1/7/2025 10:16:42 PM