Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 42واں یوم تاسیس جمعرات 11 جون کوتنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا


 آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO)  کا 42واں یوم تاسیس جمعرات  11 جون کوتنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا
 Posted on: 6/9/2020 1
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO)  کا 42واں یوم تاسیس جمعرات
 11 جون کوتنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا
 تحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کارکنان وعوام سے براہ راست وڈیو خطاب کریںگے
یوم تاسیس کے حوالے سے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیںگے
 ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،اے پی ایم ایس او کے
 42ویں یوم تاسیس منانے کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے


لندن  …  9  جون 2020 ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO)  کا 42واں یوم تاسیس جمعرات 11 جون کوتنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا۔ تحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اس موقع پر کارکنان وعوام سے سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست وڈیو خطاب کریںگے۔  اس بات کافیصلہ ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید کی صدارت میں آج رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں اے پی ایم ایس او کے 42ویں یوم تاسیس منانے کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خطاب جمعرات کولندن وقت کے مطابق شام 4بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات 8بجے سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاجائے گا۔اے پی ایم ایس او کے 42ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پاکستان اورایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیںگے اوربانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکیاجائے گا۔اس دن کے حوالے سے تحریکی جدوجہد کی تاریخ کواجاگرکیاجائے گااورتحریک کے شہید وںکوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کوروایتی جوش وجذبے سے منانے کے لئے مختلف چیپٹرز کی جانب سے کئی پوسٹرز بھی تیارکئے گئے ہیں۔ 

٭٭٭٭٭



1/7/2025 10:27:16 PM