ایم کیوایم آسٹریلیا، برطانیہ ، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی اورکے کارکنان سے قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
|
Posted on: 5/28/2020
|
ایم کیوایم کے سینئر کارکن نیئر اقبال مرحوم کی زوجہ شاہ جہاں کے انتقال پر بانی وقائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن نیئر اقبال مرحوم کی زوجہ شاہ جہاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہ جہاں مرحومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین ۔واضح رہے کہ گزشتہ پند رہ روز میں نیئر اقبال مرحوم سمیت ان کے بڑے بھائی اور معروف شاعر خورشید اقبا ل حیدر ،چھوٹی ہمشیرہ اور اب زوجہ شاہ جہاں کا انتقال ہوگیا ہے ، اللہ تعالیٰ اس خاندان سمیت تمام مسلمانوں پر اپنا رحم و کرم کرے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔آمین ثمہ آمین
٭٭٭٭٭
ایم کیوایم آسٹریلیا ایڈہاک کمیٹی کی رکن نورین انصاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم آسٹریلیا ایڈہاک کمیٹی کی رکن محترمہ نورین انصاری کی والدہ محترمہ بیگم ناصربانوکے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورسوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین
٭٭٭٭٭
ایم کیوایم UKکی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حفیظ احمد کے تین سگھے پھوپھی زاد بھائیوں
ہارون احمد ،منظور احمد اور شاہد احمدکے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حفیظ احمد کے تین سگے پھوپھی زاد بھائیوںہارون احمد ،منظور احمد اور شاہد احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حفیظ احمد سمیت مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
٭٭٭٭٭
ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد کے کارکن مرزا افروز بیگ شہید کے بھائی مرزا فروز بیگ اور لانڈھی شعبہ خواتین کی
سینئر کارکن راحت النساء کے ماموں زاد بھائی عمران فاروقی کے انتقال پر بانی وقائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
عوام وکارکنان راحت النساء کی پھوپھی قیصر بیگم کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کر یں ،الطا ف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم کے کارکن مرزا افروز بیگ شہیدوناظم آباد شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ نیلو فر کے بڑے بھائی مرزا فروز بیگ اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر شعبہ خواتین کی سینئر کارکن راحت النساء کے ماموں زاد بھائی عمران فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین
علاوہ ازیں جناب الطاف حسین نے لانڈھی سیکٹر شعبہ خواتین کی سینئر کارکن راحت النساء کی پھوپھی قیصر بیگم کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے مائوں،بہنو،بزرگوں، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ قیصر بیگم کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کر یں۔
٭٭٭٭٭
|
1/7/2025 10:27:13 PM
|
|