Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں ، انشاء اللہ فتح حق پرستوںکامقدر ثابت ہوگی، الطاف حسین


 Posted on: 4/9/2020 1

شب برات ، رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے بریت یعنی نجات کی رات ہے، قائد تحریک الطاف حسین
جب تک انسان دل سے اپنے گناہوں کی معافی نہیں مانگے گا اس کی دعا قبول نہیں ہوسکتی، الطاف حسین
 گناہوں سے معافی کی جو دعا خلوص نیت اور دل سے مانگی جائے وہی دعا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہوگی، الطاف حسین
 کارکنان حالات کے جبراور مصائب ومشکلات کے باوجود خلق خدا کی خدمت کا عمل جاری رکھیں ، الطاف حسین
مظلوم عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں ، انشاء اللہ فتح حق پرستوںکامقدر ثابت ہوگی، الطاف حسین
شب برات کے موقع پر بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ نعت پیش کی گئیںاورشب برات کے فضائل بیان کیے گئے
قائدتحریک الطاف حسین نے خشوع وخضوع کے ساتھ تحریک کے تمام شہداء ، تمام کارکنان اور ہمدردوں کے
 مرحوم عزیزواقارب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی
گناہوں کی مغفرت، مشن ومقصد کی کامیابی، شہیدوںکے بلند درجات،وبائی امراض سے نجات اوردیگر رقت انگیز دعائیں 
 ایم کیوایم برطانیہ ، امریکہ ،کینیڈا، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا،جرمنی، بیلجئم اور دیگر اوورسیز یونٹوں کے کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب

لندن۔۔۔9، اپریل2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شب برات ، رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے بریت یعنی نجات کی رات ہے ، جب تک انسان دل سے اپنے گناہوں کی معافی نہیں مانگے گا اس کی دعا قبول نہیں ہوسکتی ۔یہ بات انہوںنے شب برات کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ ، امریکہ ،کینیڈا، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا،جرمنی، بیلجئم اور دیگر اوورسیز یونٹوں کے کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرجناب الطاف حسین نے شب برات کے فضائل بیان کیے اور بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی اور آخرمیں جناب الطاف حسین نے خشوع وخضوع کے ساتھ تحریک کے تمام شہداء ، تمام کارکنان اور ہمدردوں کے مرحوم عزیزواقارب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شب برات ہرسال شعبان کے مہینے میں آتی ہے ، اس رات ہم شب بیداری کرتے ہیں، قبرستانوں میں جاکراپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں، قران پاک کی تلاوت کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور نہ صرف اپنے بلکہ اس دنیاسے چلے جانے والے اپنے اپنے اہل خانہ کے گناہوں کی بھی معافی کے طلبگاربھی ہوتے ہیں ، اسی لئے شب برات کو گناہوں سے بریت یعنی نجات کی رات کہاگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہر عمل کادارومدار نیت پر ہوتا ہے ، معافی کادارومدار صرف زبان سے معافی کے جملے ادا کرنے سے نہیں ہوتا بلکہ دل سے معافی طلب کرنے سے ہوتا ہے ۔ اگرآپ زبان سے معافی طلب کررہے ہیں اور آپ کی نیت اور دل کہیں اور ہے تو اس حالت میں معافی کیلئے ادا کیے گئے جملے ،مردہ جسم کی مانند ہوتے ہیں جو روح سے عاری ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گناہوں سے معافی کی جو دعا خلوص نیت اور دل سے مانگی جائے وہی دعا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہوگی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجاتارہا ہے ، میرے مذہب، عقیدے اور نظریات کے بارے میں گمراہ کن باتیں کی جاتی رہی ہیںلیکن آج شب برات کے موقع پر ہم سب دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ساتھ جمع ہوکر اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کررہے ہیں ، نبی کریم ۖ کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں، اپنے اوراپنے مرحومین کے گناہوں کی معافی مانگ رہے ہیںاورالطاف حسین اس مقدس رات کے فضائل بیان 
2
کررہا ہے تو یہ سب اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ آج کی رات اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے کچھ بھی مانگنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کو خوش کردیں اور اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں سے خوش ہوتا ہے تو اپنے محبوب کی شان میں نعتیں پڑھواتا ہے۔جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان سے کہاکہ وہ حالات کے جبراور مصائب ومشکلات کے باوجود خلق خدا کی خدمت کا عمل جاری رکھیں اورمظلوم عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں ، انشاء اللہ فتح حق پرستوںکامقدر ثابت ہوگی۔
آخر میں جناب الطاف حسین نے خشوع وخضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اور زاروقطار روتے ہوئے تمام کردہ ناکردہ گناہوں کی معافی، مظلوم عوام پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خاتمے ، تحریک کے تمام شہداء کے بلنددرجات ،لواحقین کے لئے صبرجمیل، لاپتہ ساتھیوں کی باحفاظت بازیابی ، اسیروں کی رہائی ،ان کے اہل خانہ کی ہمت وحوصلے،تحریکی مشن ومقصد کی کامیابی ،ثابت قدم تحریکی ساتھیوں کی صحت وتندرستی ، مظلوم عوام کے مصائب ومشکلات کے خاتمے، سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد واتفاق میں برکت،کروناوائرس سے متاثرہ تمام افراد کی صحت یابی اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے انسانو ں کو وبائی امراض سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوان کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ وہ اپنی دعاؤں میں میری صحت وتندرستی اور درازی عمرکی دعاؤں کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کریں کہ وفاپرست کارکنان منزل کے حصول کے بعد بھی ہمیں اسی طرح ثابت قدم رکھے ۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭



1/7/2025 10:39:46 PM