Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہفتہ کوہونیوالی تقریب منسوخ کردی گئی


 Posted on: 3/17/2020
ایم کیوایم کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہفتہ کوہونیوالی تقریب منسوخ کردی گئی
رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ۔قائد تحریک الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
 ایم کیوایم اوورسیز یونٹس 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں عوامی اجتماعات منعقد نہ کریں ۔رابطہ کمیٹی
 یوم تاسیس کو یوم تجدید عہد وفاکے طورپر منائیں اور اپنے عہدوفا کی تجدید کریں، رابطہ کمیٹی کی ہدایت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے حکومت برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کی روشنی میں ایم کیوایم کے 36ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہفتہ 21، مارچ2020ء کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہونے والی تقریب بھی منسوخ کردی ہے ۔قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں برطانیہ کی حکومت کی جانب سے سماجی میل جول اور اجتماعات منعقد نہ کرنے کی ہدایات اور مفاد عامہ کے دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور ان کی روشنی میں ہفتہ21، مارچ کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کے 36ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والی تقریب منسوخ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال کی روشنی میں یوم تاسیس کے سلسلے میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کے بجائے اس دن کو تجدید عہد وفاکے طورپر منائیں ۔
٭٭٭٭٭


1/7/2025 11:09:33 PM