قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ پرتواتر کے ساتھ مشکوک سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے
آج بھی سیاہ ٹلٹڈ لینڈ روور میں سوارافراد قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ آئے اور ملاقات کا پوچھا
تسلسل کے ساتھ مشکوک سرگرمیاں دنیابھرمیں کارکنان وہمدرد عوام کیلئے گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں، رابطہ کمیٹی
انہیں خدشہ ہے کہ مشکوک افراد کی آمد سے خدانخواستہ قائد تحریک الطاف حسین کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، رابطہ کمیٹی
اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، رابطہ کمیٹی
وفاپرست عوام،قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی ، عافیت وسلامتی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں کریں، رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔27، دسمبر2019ئ
ٍ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پرتواتر کے ساتھ مشکوک سرگرمیوں پرگہری تشویش کااظہارکیا ہے اور کہاہے کہ جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مسلسل مشکوک سرگرمیوں سے جناب الطاف حسین کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروز قبل ایک مشکوک کار میں سوار افرادقائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ آئے تھے اورانہوں نے جناب الطاف حسین کے گھر اورگھر کے باہر پارک کی گئی گاڑیوں کی تصاویر بنائی تھیں جبکہ آج مورخہ 27، دسمبربروز جمعہ دوپہر تقریباً ایک بج کر چالیس منٹ پر ایک سیاہ رنگ کی ٹلٹڈ گلاسزلینڈ روور ،رجسٹریشن نمبرMF10 EUM میں سوار افراد آئے ۔ کارسوارپہلے جناب الطاف حسین کے گھرکے سامنے سے گزرے پھر سڑک کے آخرتک جانے کے بعد واپس آئے اور جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ کے سامنے گاڑی روک لی ۔ گاڑی میں سے ایک فرد نے اتر کر وہاں موجود رضاکار سے پنجابی لہجے میں جناب الطاف حسین سے ملاقات کے بارے میں دریافت کیا۔رضا کار کے جواب کے بعد مشکوک افرادادھر ادھردیکھتے رہے اور گاڑی میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس واقعہ سے بھی پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے تاکہ جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر تواتر کے ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک سرگرمیوں کے واقعات پولیس کے علم میں لائے جاسکیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پرتسلسل کے ساتھ مشکوک سرگرمیاں دنیابھرمیں کارکنان وہمدرد عوام کیلئے گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں اورانہیں خدشہ ہے کہ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی آمدکا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیاگیا تو خدانخواستہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اوران کے کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اور ہم، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ ہتھکنڈے ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے ۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ، عافیت وسلامتی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
٭٭٭٭٭