Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس


 نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس
 Posted on: 12/2/2019
 نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس
 آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے محمدخان مرحوم کویقین دلایاتھاکہ وہ نقیب اللہ محسود شہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں گے
 محمدخان مرحوم انصاف کے حصول کے انتظارمیں دنیاسے چلے گئے لیکن انہیں انصاف نہ ملا۔الطاف حسین
 سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھا
نقیب اللہ محسود شہید کے والد کی طرح آفتاب شہید کی والدہ بھی انصاف کے حصول کاانتظارکرتے کرتے دنیا سے چلی گئیں۔الطاف حسین

لندن  …  2  نومبر 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے محمدخان مرحوم کویقین دلایاتھاکہ وہ نقیب اللہ محسود شہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں گے اور انہیں انصاف فراہم کریںگے ۔ محمدخان مرحوم گزشتہ ایک سال سے اپنے جواں سال بیٹے نقیب اللہ محسودکے ماورائے عدالت قتل میںملوث راؤ انوار اور دیگر پولیس وسرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی اورانصاف کے حصول کے منتظرتھے اوراسی انتظارمیں وہ دنیاسے چلے گئے لیکن انہیں انصاف نہ ملا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جس طرح جنرل قمرباجوہ نے نقیب اللہ محسودشہید کے قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھااسی طرح سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھالیکن آج تین سال سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجودآفتاب احمدشہید کے اہل خانہ بھی انصاف نہ مل سکااورنقیب اللہ محسود شہید کے والد کی طرح آفتاب احمدشہید کی والدہ بھی انصاف کے حصول کاانتظارکرتے کرتے اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس ملک میںمظلوموںکوانصاف نہیںملتاوہاں اللہ کاعذاب نازل ہوتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدخان مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے ۔ 
٭٭٭٭٭



1/8/2025 7:45:08 PM