ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کل بروز ہفتہ سندھ کے عوام سے اہم اورفکرانگیز مواصلاتی خطاب کریں گے
مظلوم قومیتوں کا اتحاد سامراجی قوتوں کے جبر سے نجات کا واحد ذریعہ ہے ،قاأدتحریک خطاب میں اس بارے میں اظہار خیال کرینگے
روشن خیال سندھی دانشور، شاعر، قلمکار، صحافی، وکلا،علماأ طلبہ وطالبات، مزدور،ہاری اور سندھی بولنے والے عوام قاأد تحریک الطاف حسین کے خطاب کو ضرور سنیں۔شعبہ اطلاعات
قاأد تحریک کا خطاب ہفتہ کو لندن وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔شعبہ اطلاعات
لندن۔۔۔ 15 نومبر2019
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین کل بروز ہفتہ 16 نومبر 2019 کوسندھ کے عوام سے انتہاأی اہم اورفکرانگیز مواصلاتی خطاب کریں گے۔ شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظلوم قومیتوں کا اتحاد اس وقت ظالم سامراجی قوتوں کے جبر سے نجات کا واحد ذریعہ ہے اورجناب الطاف حسین اپنے اس خطاب میں پاکستان کی مظلوم قومیتوں کے اتحاد کے بارے میں ہی تفصیلی اظہار خیال کریں گے۔شعبہ اطلاعات نے بیان میں مزید کہا کہ قاأد تحریک جناب الطاف حسین اپنے خطاب میں اکیسویں صدی کے تقاضوں کے تحت مظلوم قومیتوں کے اتحاد کی اہمیت اورضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔ شعبہ اطلاعات نے تقسیم ہند سے قبل سے صوبہ سندھ میں رہنے والے تمام سچے،مخلص اوررئیل ازم (Realism) اور پریکٹیکل ازم (Practicalism) پریقین رکھنے والے تمام روشن خیال سندھی دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، قلمکاروں، صحافیوں،اینکرپرسنز، وکلا، اساتذہ اکرام،علماأے اکرام اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات،خصوصاً سندھ کے مزدوروں، ہاریوں، کسانوں، چھوٹے کاشتکاروں اور لو"ر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سمیت تمام سندھی بولنے والے عوام اور اکابرین سے اپیل کی کہ وہ براہ کرم قاأد تحریک الطاف حسین کے خطاب کو ضرور سنیں۔
(1) خطاب کا شیڈول:
قاأد تحریک کا خطاب ہفتہ کو لندن وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اورپاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پوری دنیا میں رہنے والے مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد لندن وقت کے مطابق اپنے اپنے مقامی وقت کا ابھی سے تعین کرلیں۔
(2) خطاب کو سننے کےلئے اپنے اپنے لیپ ٹاپ، موباأل فون، چارجر اور انٹرنیٹ کا انتظام کرلیں تاکہ خطاب کے دوران کو"ی خلل نہ اۤسکے۔
شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم قاأد تحریک کے خطاب کے شیڈول سے تاخیر سے اۤگاہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں اورتمام لوگوں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اۤپ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہو"ے اس اہم اعلان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کوشیئرکریں۔
٭٭٭٭٭