Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کا ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔الطاف حسین


شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کا ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔الطاف حسین
 Posted on: 9/16/2019

شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کا ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔الطاف حسین

ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے پوری زندگی تحریک کے مشن ومقصد کواۤگے بڑھانے میں گزاری ، تحریک کے مشن ومقصد کے لئے روپوشی، دربدری اور جلاوطنی کی زندگی بھی گزاری

مہاجرقوم اورتحریک کے دشمنوںنے انہیں شہیدکرکے ہم سے چھین لیااورتحریک کواتنابڑانقصان پہنچایا۔ الطاف حسین

ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے تحریک اورقوم کے لئے جوقربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں، تحریک اورقوم کاایک ایک فردانہیں خراج عقیدت پیش کرتاہے ۔ الطاف حسین

ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی پر ان کی بیوہ، بچوں ، والدہ اورتمام اہل خانہ سے قاأدتحریک کا دلی تعزیت کااظہار

ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میںشہیدانقلاب کوخراج عقیدت

لندن ۔۔۔۔۔۔ 15 ستمبر 2019ئ

ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کنوینراورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کا ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میںشہیدانقلاب کوخراج عقیدت پیش کرتے ہو"ے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے پوری زندگی تحریک کے مشن ومقصد کواۤگے بڑھانے میں گزاری ، تحریک کے مشن ومقصد کے لئے روپوشی، دربدری اور جلاوطنی کی زندگی بھی گزاری لیکن تحریک سے بے وفاأی نہیں کی اوراۤخری سانس تک تحریک اورقوم کے وفاداررہے ۔ مہاجرقوم اورتحریک کے دشمنوںنے انہیں شہیدکرکے ہم سے چھین لیااورتحریک کواتنابڑانقصان پہنچایاجس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ جن مہاجردشمنوں نے ہم سے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کوچھیناہے وہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے تحریک اورقوم کے لئے جوقربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں، تحریک اورقوم کاایک ایک فردانہیں خراج عقیدت پیش کرتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوںاورہمدردوںسے کہاکہ وہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کے لئے قراۤن خوانی اورفاتحہ خوانی کریں اورانہیں زیادہ سے زیادہ خراج عقیدت پیش کریں۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی پر ان کی بیوہ، بچوں ، والدہ اورتمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی مغفرت فرماأے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔

٭٭٭٭٭


1/8/2025 7:46:29 PM