پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے خلاف ریاستی اۤپریشن اور ظلم وبربریت بند کیاجاأے اور انہیںحق خودارادیت دیاجاے
پاکستان کومزید دی جانے والی امداد کووہاں انسانی حقوق کی صورتحال بہتربنانے سے مشروط کیاجاے
پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لاأ نافذ ہے، پورے نظام پر فوج کاکنٹرول ہے
تمام مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، گلگتی اور ہزارے وال متحد ہیںاورظلم سے نجات چاہتے ہیں
وہاأٹ ہاوئس پر احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ ، سینٹرل اۤرگناأزر ریحان عبادت، بلوچ نیشنل مووومنٹ کے رہنما نبی بخش بلوچ،پشتون تحفظ موومنٹ کے نماأندے نثارہوای اورانسٹی ٹیوٹ فار گلگت بلتستان اسٹیڈیز کے صدر سنگ سیرنگ کا خطاب
واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔ 22 جولاأی 2019ئ
مہاجر، بلوچ،پشتون، سندھی، گلگتی اورہزارے وال رہنماوئں نے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے خلاف ریاستی اۤپریشن اور ظلم وبربریت بند کیاجاے اور انہیںحق خودارادیت دیاجاے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ اۤج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وہاأٹ ہاوئس کے سامنے کئے جانے والے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے امریکی صدر سے مطالبہ کیاکہ پاکستان کومزید دی جانے والی امداد کووہاں انسانی حقوق کی صورتحال بہتربنانے سے مشروط کیاجاے۔ یہ مظاہرہ ایم کیوایم، بلوچ نیشنل موومنٹ، پشتون تحفظ موومنٹ اور گلگت بلتستان ، ہزارے وال اوردیگر تنظیموں نے مشترکہ طورپرکیاتھا جس میںمہاجر، بلوچ،پشتون، سندھی، گلگتی ،ہزارے وال اوردیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ پاکستان میں کہنے کو جمہوریت ہے لیکن درحقیقت میں ملک کے پورے نظام پر فوج کاکنٹرول ہے ، فوج ہی حکومت کررہی ہے اورکاروبار بھی کررہی ہے۔ اس نظام کوبرقراررکھنے کیلئے مظلوم قومیتوںکوریاستی طاقت سے دبایاجارہا ہے ۔ ہم اس ظلم کے خلاف ہیںاورمحروم ومظلوم عوام کے لئے ان کے جاأز حقوق چاہتے ہیں۔ ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل اۤرگناأزر ریحان عبادت نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہم مظاہرے میں شریک تمام بلوچ، پشتون، گلگتی ، ہزارے وال ، سندھی اورتمام مظلوم قومیتوں کوقاأدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش اۤمدید کہتے ہیں ۔ پاکستان میں صرف مہاجرہی نہیں بلکہ بلوچ، پشتون اورتمام قومیتیںریاستی ظلم وبربریت کاشکارہیںیہی وجہ ہے کہ اۤج تمام قومیتوںسے تعلق رکھنے والے افراد مشترکہ طورپرناانصافیوں، ماوراأے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوںاورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمع ہیں۔ ریحان عبادت نے کہاکہ مہاجروںنے پاکستان بنایالیکن مہاجروں پر ہی ریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ایم کیوایم کامرکزسیل ہے ، قاأدتحریک الطاف حسین کی تقریر پر پابندی عاأد ہے ، میڈیاپرفوج کاکنٹرول ہے اورپاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لاأ نافذ ہے ۔ ریحان عبادت نے کہاکہ اۤج ہم صدرڈونلڈٹرمپ سے یہی کہیں گے کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں انسانی حقوق کی صورتحال کوبھی اٹھاأیں۔ بلوچ نیشنل مووومنٹ کے رہنما نبی بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ پاکستان میں بلوچوںکی نسل کشی کی جارہی ہے ، اسی طرح دیگرقوموںپر بھی فوج ریاستی مظالم ڈھارہی ہے، فوج نے بلوچستان کے تمام وساأل پر قبضہ کررکھا ہے اوروہ ان وساأل کولوٹ رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ بلوچستان میں فوجی اۤپریشن بند کیاجاے ، فوج بلوچستان سے ہٹای جاے اورتمام قوموں کے
خلاف اۤپریشن بندکرکے بیرکوں میں واپس جاے ۔ نبی بخش بلوچ نے کہاکہ اۤج فوج کے مظالم کے خلاف تمام مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، گلگتی اور ہزارے وال متحد ہیںاورظلم سے نجات چاہتے ہیں۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے نماأندے نثارہواأی نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ قباألی علاقوں میں فوج نے طالبان کے خلاف اۤپریشن کے نام پر پشتونوں کے گھروںپر بمباری کرکے ہزاروںپشتونوںکوشہیدکردیا، ان کے گھروںاوردکانوں کوتباہ کردیاا وراۤج ہزاروں پشتون دربدرہیں جبکہ طالبان فوج کی سرپرستی میں اسی طرح سرگرم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ قباألی علاقوں میں طالبان کے خلاف کاررواأی کے نام پر پشتونوںکی نسل کشی اورجبری گمشدگیوں کاسلسلہ بند کیاجاے ۔انسٹی ٹیوٹ فار گلگت بلتستان اسٹیڈیز کے صدر سنگ سیرنگ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کواربوں ڈالر دیے لیکن دہشت گردوں کاقلع قمع کرنے کے بجاے فوج نے دنیا کودھوکہ دیا، طالبان اورکالعدم تنظیموں کی سرپرستی کی اوراۤج بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میںدیگربلوچوں، پشتونوں، مہاجروں، سندھیوںاورہزارے وال کی طرح جب گلگت بلتستان کے مظلوم عوام نے اپناحق مانگاتوانہیں بھی ریاستی طاقت کے ذریعے دبایاگیااوریہ ظلم کاسلسلہ اۤج بھی جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اۤج ہم تمام مظلوم قوموں کے لوگ وہاأٹ ہاوئس پر مشترکہ مظاہرہ کرکے امریکی انتظامیہ سے یہی کہنے اۤے ہیں کہ اگر پاکستان کومزیدامداددی گئی تووہ پاکستان کی بہتری اورعوام پر خرچ نہیں ہوگی بلکہ اس سے دہشت گردوںکومزیدتقویت دی جاأے گی ،لہٰذا پاکستان کوکسی بھی قسم کی امداد کووہاں انسانی حقوق کی صورتحال بہتربنانے اورمظلوم قوموںکوحق خودارادیت دینے سے مشروط کیاجاأے ۔مظاہرے سے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی کے ارکان اس موقع پر مظاہرے میں شریک بلوچ، پشتون اورمہاجرلڑکے اورلڑکیوں نے بھی اظہار خیال کیا۔
٭٭٭٭٭