Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمدکے موقع پر واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمدکے موقع پر واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/21/2019
وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمدکے موقع پر واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران کی شرکت 
مظاہرین کے stop killing Mohajirs ... Go Puppet Go... Go Niazi Go  کے نعرے 
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بندکرنے ، مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرنے، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تقاریرپرعائداٹھانے، سیاست میں فوج اورعدلیہ کی مداخلت بندکرنے اورمیڈیا کے خلاف ریاستی اداروں کاجبرختم کرنے کے مطالبات 
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان میں مہاجروں اور دیگرقومیتوں پر مظالم بندکرانے کےلئے اپنا اثررسوخ استعمال کریں ۔ شاہدمصطفےٰ 
پاکستان میں ہم سے پرامن احتجاج کاحق بھی چھین لیاگیاہے ۔ ریحان عبادت 
وزیراعظم عمران خان کی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کل بروز پیر وہاءٹ ہاوَس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا 

لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2019ء 
وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمدکے موقع پر پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن،کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں ، مہاجروں ، بلوچوں ، پشتونوں اور دیگرقومیتوں پرہونے والے ریاستی تشدداورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف آج بروزاتوار ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھو ں میں ایم کیوایم کے پرچموں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے قومی پرچم، ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کی تصاویراورمختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ پلے کارڈزپر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بندکرنے ، مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرنے، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تقاریرپرعائداٹھانے، سیاست میں فوج اورعدلیہ کی مداخلت بندکرنے اورمیڈیا کے خلاف ریاستی اداروں کاجبرختم کرنے کے مطالبات درج تھے جبکہ بعض کارکنوں نے سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھیں جن پراسی قسم کے مطالبات تحریر تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء وقفہ وقفہ سے یہ نعرے لگارہے تھے، 
Stop killing Mohajirs ... 
Go Puppet Go... Go Niazi Go
Self-determination is a right...not a crime
We want freedom
Help us, Help us... USA help us 
یہ جو دہشت گردی ہے ۔۔۔اس کے پیچھے وردی ہے ۔ 
مظاہرین نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے حق میں بھی مسلسل نعرے لگاکران سے اپنی محبت کا اظہارکیا ۔ بعض ضعیف العمرخواتین مظاہرے میں شرکت کے لئے وہیل چیئرپرآئی تھی ۔ 
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ نے کہاکہ ہم ٹرمپ انتظامیہ سے یہی کہیں گے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں اور دیگرقومیتوں پر مظالم بندکرانے کے لئے اپنا اثررسوخ استعمال کریں اورپاکستان کوکسی بھی قسم کی امداد کوانسانی حقوق کی صورتحال بہتربنانے اور شہری آزادیوں سے مشروط کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ریاستی ادارے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں اورحافظ سعیداوراس جیسے لوگوں کی آج بھی سرپرستی کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان پر دنیاکی انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرریحان عبادت نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلا جارہاہے ۔ ایم کیوایم کامرکزاورتمام دفاتر سیل ہیں ، ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا،ہزاروں کارکن اب بھی جیلوں میں ہیں ، ہمارے قائدالطاف حسین کی تقریرپر پابندی عائد ہے ۔ اسی طرح بلوچوں ، پشتونوں ، سندھیوں ، گلگتی بلتستانی اوردیگرقومیتوں کوبھی ریاستی تشددکانشانہ بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہم سے پرامن احتجاج کاحق بھی چھین لیاگیاہے اسی لئے ہم ان ریاستی مظالم کے خلاف پاکستان سے باہراحتجاج کررہے ہیں جوہماراحق ہے اورہم اپنا یہ احتجاج جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرسہیل شمس اورمطلوب زیدی نے بھی اظہار خیال کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کل بروز پیر مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے وہاءٹ ہاوَس کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ایم کیوایم کے علاوہ دیگرقومیتوں کے افرادبھی شریک ہوں گے ۔ 

1/8/2025 7:11:50 PM