Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹی وی اورریڈیوکی سینئراورمایہ ناز فنکارہ محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال پرایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کااظہارتعزیت


 ٹی وی اورریڈیوکی سینئراورمایہ ناز فنکارہ محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال پرایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 7/9/2019 1


ٹی وی اور ریڈیوکی سینئراورمایہ ناز فنکارہ محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال پرایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کااظہارتعزیت

محترمہ زہین طاہرہ نے اپنی متاثرکن اداکاری اورصداکاری سے ہرکردارمیں حقیقت کے رنگ بھرے۔الطاف حسین

محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال سے دنیاأے فن ایک عظیم فنکارہ سے محروم ہوگئی ہے ۔ الطاف حسین

محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے ۔ الطاف حسین

ہم مرحومہ زہین طاہرہ ، انکے اہل خانہ ، ساتھی فنکاروںاورپرستاروں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔الطاف حسین

لندن ۔۔۔۔۔۔ 9 جولاأی 2019ئ

ایم کیوایم کے قاأدجناب الطاف حسین نے ٹی وی اور ریڈیوکی سینئراورمایہ ناز فنکارہ محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاہے محترمہ زہین طاہرہ پاکستان ٹی وی اورریڈیوکی بہت سینئراورمایہ ناز فنکارہ تھیں ، ان کے شاہکار ڈرامے اۤج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ انہوںنے ہرکردارمیں شانداراداکاری کی اوراپنی متاثرکن اداکاری اورصداکاری سے ہرکردارمیں حقیقت کے رنگ بھرے۔ان کے انتقال سے دنیاے فن ایک عظیم فنکارہ سے محروم ہوگئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ زہین طاہرہ کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے ، میں اورمیرے ساتھی مرحومہ زہین طاہرہ ، ان کے اہل خانہ ، تمام ساتھی فنکاروںاورپرستاروں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔انہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ زین طاہرہ کی مغفرت فرماے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرماے۔

٭٭٭٭٭ 


1/8/2025 6:55:49 PM