Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہماری جدوجہد سخت اورکٹھن سہی لیکن ہم کٹھن حالات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں ۔الطاف حسین


ہماری جدوجہد سخت اورکٹھن سہی لیکن ہم کٹھن حالات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/30/2019


ہماری جدوجہد سخت اورکٹھن سہی لیکن ہم کٹھن حالات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہو"ے ہیں ۔الطاف حسین

ہم نے مہاجروں کے حقوق کیلئے اۤوازبلند کی تو باربارریاستی اۤپریشن کیاگیا، کامیابی کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رکھیںگے

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میںاے پی ایم ایس او کے 41ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب

لندن۔۔۔30،جون2019ئ

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہماری جدوجہد سخت اورکٹھن سہی لیکن ہم کٹھن حالات اورتمام ترمصاأب ومشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں اورانشاأ اللہ کامیابی کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رکھیںگے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئر کے واٹلنگ کمیونٹی ہال میں منعقدہ اے پی ایم ایس او کے 41ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو"ے کہی۔ اجتماع میں کارکنوںاورہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ اجتماع سے اراکین رابطہ کمیٹی اوریوکے کی اۤرگناأزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کاقیام 11جون 1978ئ کوعمل میں اۤیاجس کامقصد مہاجروںکے حقوق کے حصول کےلئے جدوجہدکرناتھا اورجو جدوجہدکسی مقصد کےلئے ہو وہ اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک وہ مقصد حاصل نہیں ہوجاتا۔اسی لئے اس کی جدوجہد '' جہدمسلسل '' کہلاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیامیںجہاں بھی کسی حقوق کی تحریک نے جنم لیا، ظالم وجابرقوتیں اس جدوجہد کوناکام بنانے اوراس کوکچلنے کےلئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہیں لیکن جولوگ اپنے مقصدسے سچے ہوتے ہیں وہ اپنی تحریک کاساتھ نہیں چھوڑتے اورتمام تر کٹھن حالات اورمصاأب ومشکلات کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدمصطفےٰ ؐ نے جب اہل مکہ کوحق اورسچ کاپیغام دیاتووہ لوگ جو پہلے انہیں صادق اورامین کہتے تھے وہ ان کے مخالف ہوگئے اورکفار مکہ نے حضورؐ اوران کے صحابہ کرام ؓ پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑناشروع کردیے، حضورؐ اور صحابہ کرام ؓ نے ان مظالم کوبرداشت کیا اور ثابت قدمی ومستقل مزاجی سے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔اس دوران جنگ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق کے معرکے پیش اۤءے، بڑی تعدادمیں صحابہ کرام ؓ شہیدہو"ے، قربانیاں دی گئیں اوربالاۤخر مکہ فتح ہوا۔ حضورؐ کے بعد اہل بیت ؓ نے حق اورسچ کاعلم بلندکیااورظلم کے خلاف اۤوازبلندکی،واقعہ کربلا پیش اۤیا،اہل بیت ؓ نے اپنے نوجوانوں اورمعصوم بچوں تک کی قربانی دی لیکن ظالم وجابرحکمرانوں کے اۤگے سرنہیں جھکایا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انسانی تاریخ میں جب بھی کسی نے ظلم وجبر کے نظام کو چیلنج کیااورحق وسچاأی کی بلند کی تواس وقت کی ظالم وجابرقوتوںنے ان پر مظالم ڈھاأے ۔ ہم نے مہاجروںکے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اورظلم کے خلاف اۤوازبلند کی توہماری تحریک کوکچلنے کےلئے باربارریاستی اۤپریشن کیاگیا، ہمارے ہزاروںکارکنوںکوماوراأے عدالت قتل کردیا گیا ، ہزاروںکوگرفتارکیاگیا، سینکڑوںکولاپتہ کیاگیاجن میں سے بہت سوںکااۤج تک کوی پتہ نہیں ہے اوران کے بیوی بچے، ماأیںبہنیں، بزرگ ، بھاأی اپنے پیاروں کےلئے تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں مہاجروںاوردیگرمظلوموں کے حقوق کےلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں گزشتہ 27سالوںسے جلاوطن ہوں ، میرے ہزاروں ساتھی اۤج بھی جیلوں میں ہیں، لاپتہ ہیں، جلاوطن ہیں، ہماری جدوجہد سخت اورکٹھن سہی لیکن ہم کٹھن حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہو"ے ہیں اورانشاأ اللہ کامیابی کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رکھیںگے۔جناب الطاف حسین نے تمام حاظرین ، تحریک کے تمام کارکنوں اور پوری قوم کو اے پی ایم ایس او کے 41ویںیوم تاسیس کی دلی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تحریکی جدوجہدکوکامیابی سے ہمکنارفرماأے، مہاجروں، مظلوم بلوچوں،پشتونوں، سراأیکیوں،سندھیوں، گلتی، بلتستانیوںاورپاکستان میں جہاں جہاںمظلوم اۤباد ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ظلم وجبر سے نجات دلاأے اور انہیں امن وسکون اوراۤزادی کی زندگی عطافرماے ۔


1/8/2025 7:15:06 PM