Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مردہ باد کہنے والے کا گھرسیل کردیاگیا لیکن پاکستان توڑنے والے جرنیلوں کو کو"ی سزانہیں دی گئی ۔الطاف حسین پ


 پاکستان مردہ باد کہنے والے کا گھرسیل کردیاگیا لیکن پاکستان توڑنے والے جرنیلوں کو کو"ی سزانہیں دی گئی ۔الطاف حسین پ
 Posted on: 5/19/2019

پاکستان مردہ باد کہنے والے کا گھرسیل کردیاگیا لیکن پاکستان توڑنے والے جرنیلوں کو کو"ی سزانہیں دی گئی ۔الطاف حسین

پاکستان مردہ باد کہنا بڑا جرم ہے یا پاکستان کوتوڑدینا زیادہ بڑاجرم ہے ؟ کیا پاکستان میں نے توڑاہے؟

ملک کی دولت کیا الطاف حسین نے لوٹی ہے یاان لوگوں نے جوبارباراقتدارمیں اۤتے رہے ؟

جب تک زندہ ہوں مہاجرقوم کے حقو ق کی جدوجہدکرتارہوںگا،اپنے کاذ کونہیں چھوڑوںگا۔الطاف حسین

ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کی افطارپارٹی سے خطاب








لندن ۔۔۔۔۔۔ 20 مئی 2019ئ

ایم کیوایم کے بانی و قاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ریاستی مظالم سے تنگ اۤکر پاکستان مردہ باد کہنے والے کے گھرکوسیل کردیاگیا لیکن جن فوجی جرنیلوں نے پاکستان توڑدیاانہیں کو"ی سزانہیں دی گئی ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کی افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہو"ے کہی۔ دعوت افطارمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،یوکے یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے حاظرین سے سوال کیاکہ کیاپاکستان کے کسی لیڈرنے اس طرح 27سال ملک سے باہر بیٹھ کرتحریک چلاأی ہے جس طرح الطا ف حسین چلارہاہے؟ انہوں نے کہاکہ ملک کی دولت کیا الطاف حسین نے لوٹی ہے یاان لوگوں نے جوبارباراقتدارمیں اۤتے رہے ؟الطا ف حسین پر اسٹیبلشمنٹ نے طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگاأے لیکن اس پر کرپشن کاکو"ی الزام نہیں پھربھی اس کے گھرناأن زیروکوسیل کردیاگیا، خورشیدبیگم میموریل کمپلیکس، ایم پی اے ہاسٹل اور دیگر دفاترکوسیل کردیاگیا۔ فوج اس کی وجہ یہ بتاتی ہے کہ الطا ف حسین نے پاکستان مردہ باد کانعرہ لگایاتھا۔ انہوں نے کہاکہ میری نظرمیں ایساہر ملک مردہ باد کہلانے کامستحق ہے جہاں انسانوںمیں امتیاز کیاجاأے ، جہاں انصاف نہ ہو، حق مانگنے کی اجازت نہ ہواورانصاف مانگنے والوںپرظلم کیاجاأے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگرظلم وبربریت سے تنگ اۤکر مردہ بادکہنا اۤءین کے تحت جرم ہے توکیایہ جرم پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماوئں نے نہیں کیا؟ مردہ باد کہنے والے کتنے رہنماوئںکے خلاف اسٹیبلشمنٹ نے ایسا ایکشن کیاجیسے میرے خلاف کیاگیا؟ انہوں نے حاظرین سے سوال کیاکہ پاکستان مردہ باد کہنا بڑا جرم ہے یا پاکستان کوتوڑدینا زیادہ بڑاجرم ہے ؟ کیامیں نے پاکستان توڑاہے؟ میں نے پاکستان مردہ باد کہہ دیاتومیرے گھراوردفاترکوسیل کردیاگیا، مجھ پر اورمیرے ساتھیوںپر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑدیے گئے لیکن جن فوجی جرنیلوں نے 1971ئ میں پاکستان کوتوڑدیا، جنہوں نے ریاستی مظالم ڈھاکرسابقہ مشرقی پاکستان کوالگ کرکے بنگلہ دیش بنادیا، جوپاکستان توڑنے کے ذمہ دار تھے ،ان فوجی جرنیلوں کے خلا ف کیاکاررواأی کی گئی ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے اۤباوأجداد نے پاکستان بنایالیکن اس پر وہ عناصر قابض ہوگئے جنہوں نے پاکستان بنانے میں کو"ی قربانی نہیں دی، مہاجروں کے حقوق مانگنے کے جرم میں میرے ہزاروں ساتھیوںکوجعلی پولیس مقابلوں کے نام پر بیدردی سے شہید کردیا، سینکڑوںکولاپتہ کردیاگیا، ہزاروںکوگرفتارکرکے جیلوں میں قید کردیا،ہزاروں سہاگنیں بیوہ ہوگئیں، بچے یتیم ہوگئے اوراۤج وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ ان کی مدداور خبرگیری ہم ہی کرتے تھے لیکن ظالم اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے فلاحی ادارے کی سرگرمیوںپر بھی پابندی عاأد کردی، ہم تمام ترمشکلات کے باوجود لندن سے اپنے ان شہید وں کی مددکررہے تھے لیکن ہم اب خودمالی مشکلات کاشکارہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ کی مدد نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے حاظرین سے کہاکہ اۤپ بھی حسب توفیق عطیات دیجے اورپاکستان میںموجود اپنے اہل خانہ اوراحباب سے درخواست کیجئے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کے لواحقین اورمستحقین کی ضرور مددکریں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں جب تک زندہ ہوں، جب تک میری سانسیں چل رہی ہیں میں اپنے کاذ کونہیں چھوڑوںگااورجب تک زندہ ہوں مہاجرقوم کے حقو ق کی جدوجہدکرتارہوںگا۔ انہوں نے دعوت افطارکے انعقادپر ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن یونٹ کوشاباش پیش کی ۔

٭٭٭٭٭


1/8/2025 7:15:09 PM