مہاجرو ں کو قاأد تحریک الطاف حسین کا ساتھ دینے کی پاداش میں ظلم وزیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سہیل
خانزادہ
مہاجروں کو تعلیم سمیت مختلف ادار وں میں ان کے جاأز حقوق سے محروم کردیا گیا ہے،سہیل خانزادہ
عوام وکارکنان ایم کیوایم کے شہداأ ،اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے
اپنی زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم ایم کیوایم کو دیں ،سہیل خانزدہ
مہاجر دوسری ہجرت نہیں کریں گے، اسی خطہ میں رہتے ہو"ے اپنا حق حاصل کر یں گے،محسن سعید
وقت اۤگیا ہے کہ مہاجر اپنی مصلحتوں کی زنجیریں توڑ کر عملی جدوجہد کا حصہ بنیں ،محسن سعید
کامل یقین ہے کہ مہاجروں کو قاأد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ان کاجاأز حق ضرور ملے گا،معین احمد خان
ایسٹ لندن Forest Gateکے مقامی ہال میں گزشتہ روز افطار ڈنر کے اجتماع سے اظہار خیال
لندن۔۔ 21مئی 2019ئ
ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن Forest Gateکے مقامی ہال میں گزشتہ روز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیوایم برطانیہ کی اۤرگناأزنگ کمیٹی کے ارکان ،شعبہ خواتین کی اراکین ،یونٹ کمیٹی کے ارکان و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ایم کیوایم برطانیہ کے جواأنٹ اۤرگناأزر سہیل خانزادہ نے افطار ڈنر کے شرکاأ سے گفتگو کرتے ہو"ے کہا کہ پاکستان میں مہاجرو ں کو قاأد تحریک کا ساتھ دینے کی پاداش میں ظلم وزیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے ، انہیں جبراً لاپتہ کر دیا جاتا ہے، انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کیا جارہا ہے اور انہیں گرفتار کر کے پابند سلا سل کیا جارہا ہے ، مہاجروں کو تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں ان کے جاأز حقوق سے محروم کردیا گیا ہے ، ان تمام مظالم کے باوجود مہاجر قوم اپنے ہر دل عزیز قاأد جناب الطاف حسین کو ایک لمحہ کے لئے چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کے ارباب اختیار ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں پر اتر اۤءیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کونساں اۤءین و قانون ہے کہ میڈیا پر قاأد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریروتصویر پر پابندی عاأد کر رکھی ہے اور اسی میڈیا پر ایم کیوایم اور الطاف حسین کا نام میڈیا ٹراأل بھی کیا جارہا ہے مگر ایم کیوایم کو اپنا مئو قف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے جو یقینا اسٹیبلشمنٹ کی بوکھلاہٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اۤپر یشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان شہید کر دیئے گئے ہیں ، لاپتہ اوراسیر ہیں اورہزاروں روپوشی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیںلہٰذا اۤپ اپنی مدد اۤپ کے تحت
شہیدوں ،اسیر وں ،لاپتہ اور روپوش کارکنان کے اہل خانہ اور ان کے بچوں کی مالی امداد کیلئے اپنی زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم زیادہ سے زیادہ جمع کر اأیں تاکہ ان کے اہل خانہ اور بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے جواأنٹ انچارج محسن سعید نے کہا کہ مہاجروں نے 20لاکھ جانوں کی قربانیاں دے کر ملک بنایا تھااب مہاجر دوسری ہجرت نہیں کریں گے اسی خطہ میں رہتے ہو"ے ہم اپنا حق حاصل کر یں گے اس کے لئے ہم قاأد تحریک جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہو"ے اپنی اۤخری سانس تک اس جدوجہد میں ساتھ رہیں گے ۔انہوں مہاجروں کو مخاطب کر تے ہو"ے کہا کہ اب وقت اۤگیا ہے کہ ہم اپنی مصلحتوں کی زنجیریں توڑ کر عملی جدوجہد کا حصہ بن جاأیں تاکہ قاأد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں قوم کو اۤزادی حاصل ہوسکے ۔ایم کیوایم ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج معین احمدخان نے گفتگو کر تے ہو"ے کہا کہ مہاجر تقسیم ہند کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں اۤباد ہو"ے اور پاکستان کے نظام کو چلانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا یہاں تک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا لیکن اسکاصلہ ایٹم بم بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کو نظر بند کر کے دیا گیا ،مہاجروں کو غدار وطن قرار دے کر ان پر زمین تنگ کر دی گئی ہے ،مردم شماری میں بھی مہاجروں کی تعداد کم دکھا ءی گئی جو سراسر ظلم ونا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں مہاجروں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرنے والا ایک ہی بہادر اور نڈر لیڈر صرف اور صر ف الطاف حسین ہیں اور ہمیں کامل یقین ہے کہ مہاجروں کو قاأد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ان کاجاأز حق ضرور ملے گا۔پروگرام اۤغاز تلاوٹ کلا م پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایم کیوایم ایسٹ لندن کے کارکن فیصل راجپوت نے حاصل کی ۔
٭٭٭٭٭