Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاپتہ کارکنوںکوقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجاأے اورانہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیاجاأے ۔ قاسم علی رضا


 لاپتہ کارکنوںکوقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجاأے اورانہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیاجاأے ۔ قاسم علی رضا
 Posted on: 5/13/2019
ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کاانعقاد

دعوت افطارمیں کارکنوں ، ذمہ داروں، انکی فیملیز اوریوکے کے ذمہ داران کی شرکت

تقریب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، ایم کیوایم یوکے کے اۤرگناأزرہاشم اعظم، یوکے کی اۤرگناأزنگ کمیٹی

کے رکن اۤصف سعیداور ایم کیوایم مانچسٹرکے اۤرگناأرزرحفیظ احمد نے بھی خطاب کیا

لاپتہ کارکنوںکوقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجاأے اورانہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیاجاأے ۔ قاسم علی رضا

ہماری جدوجہد اۤمرانہ نظام کے خلاف ہے اورہم اس نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے ۔قاسم علی رضا

پاکستان کے تین صوبوںمیں ریاستی اۤپریشن جاری ہے ، فوج ہرجگہ حقوق کی اۤواز کو طاقت سے کچل رہی ہے ۔ ہاشم اعظم

مہاجردشمن طاقتیں چاہے کچھ بھی کرلیں انشاأ اللہ ہم اۤخری سانس تک قاأدتحریک الطاف حسین کے ساتھ رہیںگے۔حفیظ احمد

اپنے شہیدوںکے لواحقین، اسیروںاورلاپتہ افراد کے اہل کی دل کھول کرمددکریں۔ اۤصف سعید

مانچسٹر ۔۔۔۔۔۔ 12 مئی 2019ئ

ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام گزشتہ روز مقامی ریسٹورینٹ میں افطارپارٹی کاانعقاد کیاگیاجس میں مانچسٹریونٹ کے کارکنوں ، ذمہ داروں، انکی فیملیز اوریوکے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔افطارپارٹی سے ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین نے فون پر خطاب کیا۔دعوت افطار سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، ایم کیوایم یوکے کے اۤرگناأزرہاشم اعظم، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی کے رکن اۤصف سعید، ایم کیوایم مانچسٹرکے اۤرگناأرز اوریوکے کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی کے رکن حفیظ احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کااۤغازتلاوت کلام سے ہوا۔ مانچسٹریونٹ کے کارکن جہانزیب بھاأی نے تلاوت کی جبکہ نظامت کے فراأض جواداحمدنے اداکئے ۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے تقریب سے خطاب کرتے ہو"ے کہاکہ ایم کیوایم نے مہاجروںکے حقوق کے لئے اۤوازبلندکی توحقوق کی اۤواز کو کچلنے کے لئے اس کے خلاف ریاستی اۤپریشن شروع کردیاگیا، ہمارے ہزاروں ساتھیوںکوماوراأے عدالت قتل کردیاگیا، ہزاروںکوگرفتاراورسینکڑوںکولاپتہ کردیاگیا۔ ہمارایہی مطالبہ ہے کہ اگرکسی پر کو"ی مقدمہ ہے توقانون کے تحت اسے عدالت میں پیش کیاجاأے اوراسے بھی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیاجاأے ۔ انہوں نے کہاکہ قاأدتحریک الطاف حسین ملک کے واحد رہنماہیں جنہوں نے اپنے اوراپنے خاندان کے مفادکے لئے نہیں بلکہ محروم عوام کے حقو ق کے لئے جدوجہد کی اسی لئے ان پر پابندی عاأدکردی گئی اوراۤج بھی ان کامیڈیاٹراأل کیاجارہاہے، انہیں غدارقراردیاجارہاہے اورانہیں صفاأی کا موقع بھی نہیں دیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ یہ انصاف نہیںبلکہ انصاف کاقتل اورکھلی اۤمریت ہے، ہماری جدوجہداس اۤمرانہ نظام کے خلاف ہے اورہم اس نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے ۔ ایم کیوایم یوکے کے اۤرگناأزرہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہو"ے کہاکہ پاکستان اس وقت جن قوتوں کے ہاتھ میں ہے انہوں نے ملک کوتباہ کرکے رکھ دیاہے ، اۤج پاکستان کے تین صوبوںمیں ریاستی اۤپریشن جاری ہے ، فوج ہرجگہ حقوق کی اۤواز کو طاقت سے کچل رہی ہے ، ہرجگہ فوج کاغلبہ ہے۔جوفوج کے غلط اقدامات اورپالیسیوںکے خلاف اۤوازاٹھاتا ہے اسے ملک دشمن اورغدار قراردیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ریٹاأرمنٹ کے بعد فوج کے جرنیلوںکوزمینیںاورجاأیدادیں نہیں ملتیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں فوجیوں کو زمینیں تقسیم کی جاتی ہیں اورریٹاأرمنٹ کے بعد جرنیل جاگیرداربن جاتے ہیں۔ملک کے بجٹ کاسب سے بڑاحصہ فوج کوچلاجاتاہے اورملک کی ترقی اور عوام کو تعلیم،صحت اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کچھ خرچ نہیں کیاجاتا اسی ظالمانہ نظام کے نتیجے میں ملک کے عوام مزید غریب سے غریب ہورہے ہیں اور ملک کی معیشت تیزی سے تباہی کی طرف گامزن ہے ۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ قاأدتحریک الطاف حسین نے لوٹ کھسوٹ کے اسی نظام کومردہ بادکہاتھاتو انہیں غدار قرار دیدیاگیا۔انہوںنے چاہے ہم پر کیسے ہی الزامات لگاأے جاأیںہم اس ظالمانہ نظام سے نجات اور انصاف کے نظام کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ ایم کیوایم مانچسٹرکے اۤرگناأرز اوریوکے کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی کے رکن حفیظ احمد نے اپنے خطاب میںکہاکہ قاأدتحریک الطا ف حسین نے محروم مہاجروںکے حقوق کے لئے ایم کیوایم قاأم کی اورپھرملک میں برسوں سے قاأم اسٹیٹس کو کے خاتمہ اورملک کے تمام مظلوم عوام کے لئے ایم کیوایم کا داأرہ بڑھایا لیکن اسٹیٹس کو کی قوتوں کوایم کیوایم شروع دن سے نہیں بھاأی اورانہوں نے قاأدتحریک الطاف حسین کاراستہ روکنے کے لئے سازشیں اورظلم وستم کااۤغازکردیاجس کاسلسلہ اۤج تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجردشمن طاقتیں چاہے کچھ بھی کرلیں انشاأ اللہ ہم اۤخری سانس تک قاأدتحریک الطاف حسین کے ساتھ رہیںگے اوراپنی جدوجہدسے دستبردارنہیںہوںگے۔ ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی کے رکن اۤصف سعید نے حاظرین سے اپیل کی کہ وہ غریب ومستحقین کی امداد کے لئے زکوٰۃ وفطرے کے عطیات زیادہ سے زیادہ دیں اوراپنے شہیدوںکے لواحقین، اسیروںاورلاپتہ افراد کے اہل کی دل کھول کرمددکریں۔

٭٭٭٭٭











1/8/2025 7:01:16 PM