سانحہ 12مئی 2007ئ ایم کیوایم کے خلاف ایک بہت گہری سازش کا حصہ تھا۔الطاف حسین
اس سازش کامقصد ایم کیوایم کوملک بھر میں پھیلنے سے روکنا اوراسے دنیابھرمیں بدنام کرناتھا
2007 میں ایم کیوایم کا پیغام ملک خصوصاً پنجاب میں تیزی سے بڑھ رہا تھا اور نوجوان تیزی سے ایم کیوایم میں شامل ہورہے تھے
اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصر جو ایم کیوایم کے ملک بھرمیں پھیلنے کے سخت مخالف تھے انہی عناصر نے ایم کیوایم مخالف سیاسی جماعتوں
کی مدد سے 12مئی کی سازش تیار کی
جو لوگ سانحہ 12مئی کی ذمہ داری ایم کیوایم پرتھوپتے ہیں وہ جواب دیںکہ 12مئی کوایم کیوایم کے 15کارکنوںکو کس نے شہید کیا؟
ایم کیوایم کے جلوس میں جانے والے عوام کی گاڑیوںکو کس نے نذراۤتش کیا؟
محض الزامات کی بنیادپر حقاأق کومسخ نہیں کیا جاسکتا ، سانحہ 12مئی کے شہداأ کی 12ویں برسی پر قاأدتحریک الطاف حسین کا بیان
لندن ۔۔۔۔۔۔ 12 مئی 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 12مئی2007ئ ایم کیوایم کے خلاف ایک بہت گہری سازش کاحصہ تھاجس کامقصد ایم کیوایم کوملک بھر میں پھیلنے سے روکنا اوراسے دنیابھرمیں بدنام کرناتھا۔ سانحہ 12مئی کے شہداأ کی 12ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 2007 میں ایم کیوایم کاپیغام تیزی سے ملک بھرمیں پھیل رہاتھا، خصوصاً پنجاب میں ایم کیوایم کاکام تیزی سے بڑھ رہاتھااورپنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام خصوصاً نوجوان تیزی سے ایم کیوایم میں شامل ہورہے تھے لیکن اسٹیبلشمنٹ میں موجودوہ عناصر جوشروع سے ایم کیوایم کے ملک بھرمیں پھیلنے کے سخت مخالف تھے ،جونہیںچاہتے تھے کہ ایم کیوایم ملک گیرسیاست کرے اورایک قومی جماعت بنکرابھرے ،انہی عناصر نے ایم کیوایم مخالف سیاسی جماعتوں کی مددسے 12مئی کی سازش تیار کی تاکہ ایم کیوایم کوملک بھرمیں پھیلنے سے روکاجاأے ، ملک خصوصاپنجاب اورپختونخواکے عوام کوایم کیوایم سے دورکیاجاأے، عوام کواۤپس میں لڑایاجاأے اورایم کیوایم کوپاکستان سمیت دنیابھر میں بدنام کیاجاأے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جو سیاسی مخالفین 12مئی کے سانحہ کی ذمہ داری ایم کیوایم کے سرتھوپتے ہیںاوراس روز شہریوںکے قتل اوراملاک کے نذراۤتش کئے جانے کاالزام ایم کیوایم پر لگاتے ہیں وہ قوم کواس بات کوجواب دیںکہ 12مئی 2007ئ کوایم کیوایم کے جو 15کارکنان فاأرنگ کے نتیجے میں شہیدہو"ے انہیں کس نے شہید کیا؟ ایم کیوایم کے جلوس میں جانے والے عوام کی گاڑیوںکو کس نے نذراۤتش کیا؟ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ محض الزامات کی بنیادپر حقاأق کومسخ نہیں کیا جاسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ 12مئی میں دہشت گردوںکی فاأرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ 12مئی کے شہیدوںکی مغفرت فرماأے ،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے درجات بلندکرے ۔