نظم وضبط کی خلاف ورزی اور مالی بے ضابطگیوں پر رابطہ کمیٹی نیطارق میرکو
تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا، اعلامیہ ایم کیوایم
تحریکی کارکنان ، طارق میرسے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں اور تنظیمی ہدایات پر سختی سے عمل کریں،رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔25، فروری2018 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزیوں اورمالی بے ضابطگیوں پر ایم کیوایم کے سینئر رکن طارق میر کو ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ طارق میرسے کسی بھی قسم کا لین دین اور رابطہ نہ رکھیں اور تنظیمی نظم وضبط پرسختی سے عمل کریں۔
*****