رابطہ کمیٹی نے محمد انورکو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا، اعلامیہ ایم کیوایم
تحریکی کارکنان ، محمد انور سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں اور تنظیمی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔27، فروری2018 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزیوں اورمالی بے ضابطگیوں پر ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ محمدانورسے کسی بھی قسم کا لین دین اور رابطہ نہ رکھیں اور تنظیمی نظم وضبط پرسختی سے عمل کریں۔
*****