کوئٹہ میں ہونے والا ہولناک دھماکہ اوردرجنوں افرادکی شہادت ایک بڑاسانحہ ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
جہادی تنظیموں کوہرطرح کی آزادی حاصل ہے جس کانتیجہ عوام کو دہشت گردی کی صورت میں بھگتناپڑرہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
ایک بارپھرشیعہ ہزارہ کمیونٹی کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
لندن ۔۔۔ 12 اپریل 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ گنجی میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے میں 20سے زائدافرادکی شہادت اوردرجنوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ یہ واقعہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ حکومت اورفوج کی جانب سے مسلسل یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کاخاتمہ کردیا ہے اورملک میں مکمل امن وامان قائم ہوگیاہے لیکن دوسری جانب ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی قائم کردہ جہادی تنظیموں کوہرطرح کی آزادی حاصل ہے اوران کی سرپرستی کی جارہی ہے جس کانتیجہ ملک کے عوام کواس قسم کی دہشت گردی کی صورت میں بھگتناپڑرہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں خودکش دھماکوں اوروحشیانہ فائرنگ کے ذریعے کئی بارشیعہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کاقتل عام کیاجاچکاہے اوراب ایک بارپھران کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیو ں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔
*****