Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 35 واں یوم تاسیس منایا گیا


ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 35 واں یوم تاسیس منایا گیا
 Posted on: 4/1/2019 1

ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 35 واں یوم تاسیس منایا گیا
تقریب میں کارکنوں اور ہمدردوں کی شرکت، کرائسٹ چرچ کے سانحہ کی وجہ یوم تاسیس کا پروگرام انتہائی سادگی سے منایا گیا
حقوق کے حصول کا جوسفر 18 مارچ 1984 کو قائد تحریک الطاف حسین کی رہبری میں شروع ہوا تھا وہ منزل پر ضرور پہنچے گا
ایم کیوایم آسٹریلیا کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین ثاقب رضوان ، عرفان احمد اور عارف زبیری کاتقریب سے خطاب
پروگرام کے اختتام پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

میلبرن ۔۔۔ یکم اپریل 2019ء
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کا 35 واں یوم تاسیس منایا گیا۔تقریب میں میلبرن میں موجود کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے سانحہ کی وجہ سے یوم تاسیس کا پروگرام انتہائی سادگی سے منایا گیا۔تقریب سے ایم کیوایم آسٹریلیا کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اراکین ثاقب رضوان ، عرفان احمد اور عارف زبیری نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ آج سے 35برس قبل قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے حقوق سے محروم مہاجروں کے حقوق کے حصول کے لئے ایم کیوایم قائم کی ، مختلف گروہوں اورٹکڑوں میں بٹے ہوئے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا،قائدتحریک کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم ملک کی تیسری اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت بن کرابھری ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجردشمن قوتیں شروع ہی سے اسے ختم کرنے کے درپے رہی ہیں اوراسی مقصد کے تحت ایم کیوایم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی گئی اورایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن شروع کیاگیاجو تاحال جاری ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کوکارکنان وعوام سے دورکرنے کی بہت کوششیں کی گئیں،تحریک کے شہدا کی قربانیاں اور اسیر ساتھیوں پر اذیت سوز مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن اسکے باوجود قائد تحریک الطا ف حسین کی فکر اور نظریہ کوختم نہیں کیاجاسکا اورسچے اورباوفاکارکنان آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر جس مضبوطی سے قائم ہیں وہ ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔ اراکین نے مزیدکہاکہ تحریک کے غدار اور اسٹیبلشمنٹ چاہے کیسے ہی سازشی ہتھکنڈے اختیارکرلیں لیکن قوم کے حقوق کے حصول اور وفا پرستی کا یہ سفر جو 18 مارچ 1984 کو قائد تحریک الطاف حسین کی رہبری میں شروع ہوا تھا وہ اپنی منزل پر ضرور پہنچے گا۔ پروگرام کے اختتام پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

*****




1/8/2025 7:18:05 PM