بلوچستان پر قبضہ کے خلاف بلوچ عوام کے زیراہتمام یوم سیاہ کی مکمل حمایت کرتاہوں۔ الطاف حسین
بلوچستان آزادریاست تھا ، 27مارچ 1948ء کو پاکستانی فوج نے حملہ کر کے بلوچستان پر قبضہ کر لیا اور اسے جبراً پاکستان کے ساتھ ملا دیا
بلوچستان کی آزاد اور جدا گانہ حیثیت کے حصول تک بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھا تا رہوں گا۔ الطا ف حسین
لندن ۔۔۔ 27مار چ2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی اور قائد بابائے مہاجر قوم جناب الطاف حسین نے بلوچستان پر قبضہ کے خلاف آج بروز بدھ بلوچ عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ کی مکمل حمایت کی ہے اور مہاجرعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرت مند اور حریت پسند بلوچ عوام سے اتحادکامظاہرہ کریں اوربلوچ عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ میں بھر پور حصہ لیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان تاریخی طورپرایک آزادریاست تھا ، 27مارچ 1948ء کو پاکستانی فوج نے حملہ کر کے آزاد بلوچستان پر قبضہ کر لیا اور اسے جبراً پاکستان کے ساتھ ملا دیا ۔اس طرح پاکستان آرمی نے پورے بلوچستان کے نہ صرف رقبہ پر قبضہ کیا بلکہ وہاں سے نکلنے والی گیس ،سونا اور دیگر معدنیات پر بھی قبضہ کرلیا ۔انہوں نے بلوچ عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا الطاف حسین طاقت کے بل پر بلوچستان پر کئے جانے والے قبضہ اوربلوچ عوام کے خلاف کئے جانے والے ناجائز و ظالمانہ اقدامات کے خلاف تھا ،ہے اور رہے گا ،الطاف حسین بلوچستان کی آزاد اور جدا گانہ حیثیت کے حصول تک بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھا تا رہے گا اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہے گا ۔