Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہداء کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، کنوینر ایم کیوایم ، ڈاکٹر ندیم احسان


شہداء کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، کنوینر ایم کیوایم ، ڈاکٹر ندیم احسان
 Posted on: 3/20/2019
شہداء کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں،
کنوینر ایم کیوایم ، ڈاکٹر ندیم احسان
حکومت پاکستان، اپنے شہداء کی پاکستان میں تدفین کی خواہش رکھنے والے لواحقین کے جذبات کا احترام کرے، ڈاکٹر ندیم احسان
کرائسٹ چر چ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی ،وطن منتقلی کے انتظامات میں تاخیر پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 

لندن ۔۔۔20 مارچ 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کرائسٹ چر چ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی وطن منتقل کرنے کے انتظامات میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ دہشت گردی کے المناک واقعہ میں شہید ہونے والے بعض پاکستانیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کے آخری دیدار اورشہداء کی پاکستان میں تدفین کی خواہش رکھتے ہیں لیکن میتوں کی پاکستان منتقلی میں تاخیرکی جارہی ہے جوقابل تشویش ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ حکومت پاکستان، اپنے شہداء کی پاکستان میں تدفین کی خواہش رکھنے والے لواحقین کے جذبات کا احترام کرے اور شہداء کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کوبروئے کار لائے ۔

*****

1/8/2025 7:03:57 PM