Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں23مارچ کو ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کافقیدالمثال اجتماع ہوگا، ہاشم اعظم


لندن میں23مارچ کو ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کافقیدالمثال اجتماع ہوگا، ہاشم اعظم
 Posted on: 3/20/2019

لندن میں23مارچ کو ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کافقیدالمثال اجتماع ہوگا، ہاشم اعظم 
اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم اور الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
قائد تحریک الطاف حسین مہاجر، بلوچ ،پشتون سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کیلئے جد جہد کر رہے ہیں،محسن سعید
ضمیرفروش لوگ غداری نہیں کر تے تو آج مظلوم عوام اپنی منزل کے قریب ہوتے، سہیل خانزادہ 

لندن۔۔19مارچ 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 35ویں یوم تاسیس کی تیاریاں جاری ہیں اور برطانیہ کے مختلف یونٹوں میں کارکنوں کے اجلاس منعقدکئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم سلاؤ یونٹ میں اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ،سلاؤ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ہاشم اعظم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کا 35واں یوم تاسیس ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جو ش و جذبہ سے منایا جایا گااس سلسلے میں ہفتہ 23مارچ کو فقید المثال اجتما ع منعقد کیاجارہاہے جس کی تیاریوں میں کارکنان دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہزاروں جتن کر لئے مگر عوام وکارکنان کو جناب الطاف حسین سے الگ نہیں کیاجاسکا بلکہ ظلم وزیادتیوں کے باجود ایم کیوایم پہلے سے زیادہ عوام میں مقبول ہوئی ہے اور کارکنان کے دل آج بھی اپنے محسن قائد جناب الطاف حسین کیلئے دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے کبھی بھی پاکستان کی مخالفت نہیں کی انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے فرسودہ ،جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اور موروثی نظام کی مخالف کی ہے یہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم اور الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے والے خودختم ہوگئے لیکن ایم کیوایم اور الطاف حسین آج بھی الحمدللہ موجود ہیں اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ ہفتہ 23مارچ کو یوم تاسیس کے اجتما ع میں زیادہ سے شریک ہوکر جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتما د کا اظہار کریں ۔انہوں نے کارکنان پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ رابطہ کا سلسلہ تیز کریں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے پیغام کو زیادہ سے پہنچا ئیں۔ برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائز محسن سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک پر الزا م ہے کہ وہ تعصب پر مبنی سیاست کر تے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے قائد تحریک جناب الطاف حسین مہاجر، بلوچ ،پشتون سمیت تمام مظلوم قومتیوں کے عوام کیلئے جد جہد کر رہے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے مہاجر قومی موومنٹ کادائرہ بڑھاکراسے متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔ آرگنائز کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے جس کے قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضمیرفروش لوگ غداری نہیں کر تے تو آج مظلوم عوام اپنی منزل کے قریب ہوتے ۔ ایم کیوایم سلاؤ یونٹ کے انچارج نے اجلاس کے شرکاؤ کو یوم تاسیس کی تیاریوں کے بارے میں مکمل تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔ 
*****












1/8/2025 7:09:24 PM