Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کی وفد کے ہمراہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سرابرہ براہمداخ بگٹی سے ملاقات
Posted on: 2/24/2019
ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کی وفد کے ہمراہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سرابرہ نواب براھمداغ بگٹی سے ملاقات
قاسم علی رضا نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے بلوچ حریت پسندوں کو سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
بلوچ عوام پرمظالم کے خلاف قائد تحریک الطاف حسین کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہتے ہیں، نواب براھمداغ بگٹی
قائد تحریک الطاف حسین نے جس طرح بلوچوں دیگر مظلوموں کیلئے آواز بلند کی ہے اسے قدر کی نگاہ دسے دیکھتے ہیں ، براھمداغ بگٹی
بہت جلد مظلوم عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کریں گے، براھمداغ بگٹی
تمام مظلوم قومیتوں کے رہنماؤں کاجلد ازجلد مشترکہ اجلاس انتہائی ضروری ہے، ملاقات میں اتفاق
غصب شدہ حقو ق کامطالبہ کرنے والے بلوچوں ، مہاجروں، پشتونوں کو غدار قراردیاجارہا ہے، قاسم علی رضا
مظلوم قومیتوں کے دکھ درد، مصائب ومشکلات اور مسائل مشترک ہیں لہٰذا مظلوم عوام کو ظلم وجبر کے نظام سے
نجات کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے جینوا میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ براھمداغ بگٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے قانونی مشیرعادل غفار ایڈوکیٹ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی بھی موجود تھے۔قاسم علی رضا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حقوق کی جدوجہد کرنے والے بلوچ حریت پسندوں کو سلام اور ان کی کاوشوں پر نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ جو بلوچ حریت پسند اپنے جائز حقوق کیلئے جی جان سے جدوجہد کررہے ہیں انہیں ، جناب الطاف حسین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔گفتگو کے دوران اس بات پراتفاق کیاگیا کہ تمام مظلوم قومیتوں کے رہنماؤں کاجلد ازجلد مشترکہ اجلاس انتہائی ضروری ہے۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ براھمداغ بگٹی نے پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کے کرپٹ جرنیلوں کے ہاتھوں بلوچوں، پشتونوں ، مہاجروں اوردیگرمظلوم قومیتوں کے ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے جس طرح بلوچستان کے تاریخی حقائق پرمبنی چار تحقیقی لیکچرز دیئے اور مظلوم بلوچوں سمیت دیگر قومیتوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلندکررہے ہیں اسے بلوچ عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جناب الطاف حسین کے شکرگزار ہیں۔ براھمداغ بگٹی نے بلوچوں ، مہاجروں ، پشتونوں اوردیگر مظلوم قومیتوں کے حقوق کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کامقدمہ دائر کرنے کی تجویز سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد مظلوم عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کریں گے۔ سید قاسم علی رضا نے کہاکہ مظلوم بلوچوں ، مہاجروں ، سندھیوں ، پشتونوں، سرائیکیوں ، گلگتی ، بلتستانی اور ہزار وال کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم کردیئے گئے ہیں اور غصب شدہ حقو ق کامطالبہ کرنے والے عوام کو غدار قراردیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم قومیتوں کے دکھ درد، مصائب ومشکلات اور مسائل مشترکہ ہیں لہٰذا تمام مظلوم قومیتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور مظلوم عوام کو ظلم وجبر کے نظام سے نجات کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے براھمداغ بگٹی کو جناب الطاف حسین کی تصانیف ، تصویری سوانح عمری اوردیگر تنظیمی لٹریچر بھی پیش کیا۔
*****
10/12/2026 10:05:45 AM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us