Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورممتازترقی پسندرہنما مومن خان مومن اورانکے جواں سال بیٹے محسن خان کی گرفتاری ظلم کی انتہا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان


 رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورممتازترقی پسندرہنما مومن خان مومن اورانکے جواں سال بیٹے محسن خان کی گرفتاری ظلم کی انتہا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 1/31/2019

رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورممتازترقی پسندرہنما مومن خان مومن اورانکے جواں سال بیٹے محسن خان کی
گرفتاری ظلم کی انتہا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان 
مومن خان مومن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ کافی عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں،انکی کیمیوتھراپی بھی چل رہی ہے
چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران بھی ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ اور حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ،
شدید علالت کے باوجود حراست میں لئے جانے سے مومن خان مومن کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان 
اگرمومن خان مومن کو کچھ ہوگیاتواس کے ذمہ دار وفاقی وصوبائی حکومت اورمتعلقہ اداروں کے حکام ہوں گے۔ ڈاکٹرندیم احسان 
انسانی حقوق کے ملکی اوربین الاقوامی ادارے مومن خان مومن اورانکے صاحبزادے کی گرفتاری پر صدائے احتجاج بلندکریں،ندیم احسان 

لندن ۔۔۔ 31 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورممتازترقی پسندرہنما مومن خان مومن اورانکے جواں سال بیٹے محسن خان کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ آج بروز جمعرات تقریباً صبح 5بجے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مومن خان مومن کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اورمومن خان مومن کے ساتھ ان کے جوان سال صاحبزادے محسن خان کوبھی حراست میں لے لیاگیا ۔ سرکاری اہلکاروں نے چھاپے کے دوران پورے گھر کی تلاشی لی،وہ مومن خان مومن ، انکے بیٹے اوربیٹی کاموبائل فون اوربیٹی کی ذاتی دستاویز کی فائل بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔


ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مومن خان کی عمرتقریباً65سال ہے، انہیں 22ا گست 2016ء کے بعد بھی قانون نافذکرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیاتھااورکئی دنوں تک انہیں نامعلوم مقام پر زیرحراست رکھاجس کے بعد ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں جیل منتقل کردیاتھا۔ جس کے بعد ضمانت پر ان کی رہائی ہوئی تھی ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مومن خان مومن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ کافی عرصہ اسپتال میں بھی زیر علاج رہے ہیں اوران کی کیمیوتھراپی بھی چل رہی ہے۔ چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران بھی ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔وہ ان دنوں شدیدعلیل ہیں اور حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، شدید علالت کے باوجود حراست میں لئے جانے سے مومن خان مومن کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے مومن خان مومن کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مومن خان رہائی کے بعد سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے رہے تھے اوراپناعلاج کروارہے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں حراست میں لے لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم دشمنی میں اس قدراندھی ہوگئی ہے کہ انہیں ایک نہایت بیمار اورکینسرکے موذی مرض میں مبتلابزرگ کابھی کوئی خیال نہیں ہے ، انہوں نے مومن خان اوران کے جواں سال بیٹے کوبھی گرفتارکرکے ثابت کردیاہے کہ اسے نہ بزرگوں کااحساس ہے ، نہ ماؤں بہنوں کااورنہ ہی بچوں کاکوئی خیال ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم نے جبری گمشدگیوں کے خلاف پشتون تحفظ مووومنٹ کے پرامن دھرنے میں شرکت کی ہے اور پشتونوں اورمظلوم قوموں سے یکجہتی کااظہارکیاہے، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن تیز کردیاگیاہے، گزشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیوایم کے ایک درجن سے زائد کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ، حتیٰ کہ خواتین کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتارشدگان کوجبری طورپرلاپتہ کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے مطالبہ کیاکہ مومن خان مومن، ان کے معصوم صاحبزادے محسن خان اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ انہوں نے متنبہ کیاکہ اگرمومن خان مومن کودوران حراست کچھ ہوگیاتواس کے ذمہ دار وفاقی وصوبائی حکومت اورمتعلقہ اداروں کے حکام ہوں گے۔انہوں نے انسانی حقوق کے ملکی اوربین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بزرگ ترقی پسندرہنمامومن خان مومن اوران کے صاحبزادے کی گرفتاری کانوٹس لیتے ہوئے اس ظلم پر صدائے احتجاج بلندکریں۔ 

*****


1/9/2025 8:12:41 AM