Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ عام کے کامیاب انعقادپر PTMکے تمام رہنماؤں، کارکنوں اورہمدرد پشتونوں کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد


 کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ عام کے کامیاب انعقادپر PTMکے تمام رہنماؤں، کارکنوں اورہمدرد پشتونوں کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
 Posted on: 1/20/2019


کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ عام کے کامیاب انعقادپر PTMکے تمام رہنماؤں، کارکنوں
اورہمدرد پشتونوں کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد 
جلسہ عام میں مہاجروں پرہونے والے مظالم ، ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید اورسیدعلی رضاعابدی شہید کے
ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت سے دلی تشکرکااظہار کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
شمالی وزیرستان کے گاؤں خیسورمیں فوجی اہلکاروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ بے حرمتی کے واقعہ کی شدید
مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


لندن ۔۔۔ 20 جنوری 2019ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ عام کے کامیاب انعقادپر PTMکے تمام رہنماؤں، کارکنوں اورہمدرد پشتونوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے جلسہ عام میں مہاجروں پرہونے والے مظالم ، ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید اورسیدعلی رضاعابدی شہید کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت سے دلی تشکرکااظہارکیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریاستی ظلم وجبر کے خلاف مشترکہ آواز اورمشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان کے گاؤں خیسورمیں فوجی اہلکاروں کی جانب سے حضرت خان کے گھر کی خواتین کے ساتھ بے حرمتی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کوانتہائی شرمناک اورقابل مذمت قراردیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔ 

*****


1/9/2025 7:43:25 AM