Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی


’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 1/13/2019
’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
برسی کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اورتعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے 
برسی کے سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں ہوا۔ قرآن خوانی اورتعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے بارے میں فیض احمد فیضؔ کی مشہورنظم ’’ ہم جوتاریک راہوں میں مارے گئے ‘‘ پر مبنی وڈیوبھی پیش کی گئی 
ایم کیوایم امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اورسعودی عرب میں بھی ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی برسی کے اجتماعات منعقد کئے گئے
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی بر سی پاکستان میں بھی نہایت عقیدت واحترم سے منائی گئی
کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ اوردیگرشہروں میں ریاستی آپریشن کے باعث گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی

لندن ۔۔۔ 13 جنوری 2019 ء
عظیم فلاسفر، محقق، مصنف، دانشور، بزرگ استاد ،انقلابی رہنما اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اورتعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے اورشہیدوفاکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئر کے ’’واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ میں منعقد کیاگیا۔ تعزیتی اجتماع میں یوکے یونٹ کے کارکنوں، خواتین ،بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی ۔ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی برسی کے سلسلے میں پہلے قرآن خوانی کی گئی جس کے بعد تعزیتی ریفرنس ہوا۔جس سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین، رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان،کینیڈاسے آئے ہوئے ممتاز صحافی ، تجزیہ نگاراوردانشورطاہراسلم گورا،ان کی اہلیہ اورصحافی محترمہ حلیمہ طاہر، ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر’ ’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے بارے میں معروف انقلابی شاعر فیض احمد فیضؔ کی مشہورنظم ’’ ہم جوتاریک راہوں میں مارے گئے ‘‘ پر مبنی ایک وڈیوبھی پیش کی گئی ۔ یہ نظم پاکستان کے ممتازفنکارضیاء محی الدین کی آوازمیں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ’ ’شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی بائیوگرافی اورقربانی کے بارے میں کتابچوں کاایک اسٹال بھی لگایاگیاتھاجبکہ ہال کے اندر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید اورسید علی رضاعابدی شہید کی بڑی بڑی تصاویربھی لگائی گئی تھیں۔ اجتماع کے اختتام پر پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے فاتحہ خوانی کرائی۔ دریں اثنا ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اورسعودی عرب میں بھی اجتماعات منعقد کئے گئے، شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ، شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اورشہید کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی بر سی پاکستان میں بھی نہایت عقیدت واحترم سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص ،نوابشاہ اوردیگرشہروں میں ریاستی آپریشن کے باعث گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورشمعیں جلاکرشہیدکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 

*****
























1/9/2025 7:44:02 AM