Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید علی رضا عابدی شہیدکے بہیمانہ قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


سید علی رضا عابدی شہیدکے بہیمانہ قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/8/2019 1

سید علی رضا عابدی شہیدکے بہیمانہ قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
سیدعلی رضاعابدی شہید اپنی شہادت سے پہلے ایک آڈیوپیغام میں خوو صاف اور واضح الفاظ میں خود انکشاف کرچکے ہیں ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی حمایت کرنے پر انہیں فوج، رینجرزاورآئی ایس آئی کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔رابطہ کمیٹی
سرکاری ایجنسیوں نے ایک نوجوان حسن عباس کوعلی رضاعابدی شہید کے قتل میں ملوث قراردیاتھالیکن وہ کہانی سراسرجھوٹ ثابت ہوگئی
قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنااور دیگرشرانگیز الزامات لگانا اسٹیبلشمنٹ کی پرانی کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی
عوام اورانسانی حقوق پر یقین رکھنے والے حلقے ان بیہودہ اورشرانگیزالزامات اوران کے مقاصد کواچھی طرح سمجھتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی
انشاء اللہ مہاجردشمن قوتوں کے ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔8، جنوری2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشرہونے والی خبرکے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہیدکے بہیمانہ قتل میں بانی وقائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی شہید کے قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرناانتہائی مضحکہ خیزہے ، سیدعلی رضاعابدی شہید اپنی شہادت سے پہلے ایک آڈیوپیغام میں خودصاف اور واضح الفاظ میں انکشاف کرچکے ہیں ہے کہ انہیں فوج، رینجرزاورآئی ایس آئی کی جانب سے بلایاجاتارہاہے اورقائدتحریک الطاف حسین کی حمایت کرنے پر انہیں دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اورپی ایس پی اوربہادرآبادٹولہ کے افراد انکی ٹیوٹ کو فوج، رینجرزاورآئی ایس آئی والوں کوبھیجتے رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ واضح ہے کہ سید علی رضاعابدی شہید کے بہیمانہ قتل میں کون ملوث ہے اورکون انہیں راستے سے ہٹاناچاہتاتھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چند روز قبل سرکاری ایجنسیوں نے ایک لاپتہ نوجوان محمد حسن عباس کوعلی رضاعابدی شہید کے قتل میں ملوث قراردیاتھالیکن وہ کہانی بھی سراسرجھوٹ ثابت ہوگئی کیونکہ محمد حسن عباس اکتوبرکے مہینے سے سرکاری ایجنسیوں کی تحویل میں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی شہید کے قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کوملوث کرنا اور اسی طرح کے دیگرشرانگیز الزامات لگانا اسٹیبلشمنٹ کی پرانی کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے جس کامقصد قائدتحریک الطاف حسین کوبدنام کرنا، ان کے خلاف جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات قائم کرنااوران کامیڈیاٹرائل کرناہے تاکہ عوام کوگمراہ کیاجاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام اورانسانی حقوق پر یقین رکھنے والے حلقے ان بیہودہ اورشرانگیزالزامات اوران کے مقاصد کواچھی طرح سمجھتے ہیں ، انشاء اللہ مہاجردشمن قوتوں کے ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ 

*****


1/9/2025 7:56:31 AM