Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام امریکہ کے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات کاانعقاد،شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں


سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام امریکہ کے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات کاانعقاد،شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
 Posted on: 1/7/2019 1
سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام امریکہ کے
مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات کاانعقاد،شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، دعائیں کی گئیں
تعزیتی تقریبات اوردعائیہ اجتماعات واشنگٹن، شکاگو، نیویارک، لاس اینجلس اوربالٹی مور میں منعقدکی گئیں 
ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی عہدیداروں، کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں، ٰخواتین اوربچوں اورسول سوسائٹی کے افراد کی شرکت
سیدعلی رضاعابدی شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، تمام شہداکوخراج عقیدت پیش کیا
شرکاء کاسیدعلی رضاعابدی شہید کے قتل کی تحقیقات اورقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اورنوجوان رہنماسیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام گزشتہ روز امریکہ کے مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں اورشہید کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ یہ تعزیتی تقریبات واشنگٹن، شکاگو، نیویارک، لاس اینجلس اوربالٹی مور میں منعقدکی گئیں جن میں ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی عہدیداروں، کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں، ٰخواتین اوربچوں ،سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ۔ شرکاء نے شہیدسیدعلی رضاعابدی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائیں اوران کی یاد میں کچھ دیرشمعیں لیکرکھڑے رہے۔ اس موقع پر سید علی رضاعابدی شہیدکی تصاویر کے بڑے بڑے پینافلیکس لگائے گئے تھے جن پرقتل پراظہار مذمت اورشہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے الفاظ تحریرتھے ۔

شکاگو
سیدعلی رضاعابدی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم امریکہ شکاگو کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے سینٹرل آفس پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر سہیل شمس،شکاگو ایڈہاک کمیٹی کے انچارج عدنان قریشی،یونٹ کمیٹی ممبر فہد خان، سینئر کارکنان سید کامران، تنویر اسلم اور دیگر ساتھی موجود تھے۔انہوں نے سیدعلی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔ اس موقع پر شہید سید علی رضا عابدی ،شہید وفاپروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیا،شہیدوں کی مغفرت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔



نیویارک
سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیو ایم نیویارک چیپٹر کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں کینڈل وجل لائٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تعزیتی اجلاس میں ممبر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی محمد خورشید الحق، یوسف سعید، و اراکین چیپٹر کمیٹی اور شکاگو کے ساتھی حارث عثمانی نے شرکت کی۔ شرکاء نے سید علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پرعلی رضاعابدی شہید سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے بلند درجات اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی صحت اور درازء عمر کی دعا کی گئی۔

واشنگٹن
ایم کیو ایم امریکہ کے واشنگٹن چیپٹر کے زیراہتمام بھی سید علی رضا عابدی شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ اجتماع کیاگیا۔ اس موقع پر شہیدکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اورتمام شہداکوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 

لاس اینجلس
سیدعلی رضاعابدی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس کے زیراہتمام تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفی، لاس اینجلس چیپٹر کے انچارج محمد عاکف راجپوت، ،جوائنٹ انچارج سید احسن، کمیٹی ممبر معراج خان، عبدالطیف اور دیگر ساتھی شہریک تھے۔ اس موقع پر شہید سیدعلی رضا عابدی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء نے سیدعلی رضاعابدی کے قتل کی شدیدمذمت کی اوران کے قتل کی تحقیقات اورقاتلوں کوگرفتارکرکے سخت سزادینے کامطالبہ کیاگیا۔اس موقع پرشہید وفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدسمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی مغفرت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

بالٹی مور
ایم کیوایم کے زیراہتمام امریکہ کے دیگرشہروں کی طرح ایم کیو ایم امریکہ بالٹی مور میری لینڈ چیپٹرکے زیراہتمام بھی علی رضا عابدی شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ اجتماع کیاگیا اورشہید کی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں۔ شہیدکوخراج عقیدت پیش کیاگیااوردعائیں کی گئیں۔ 












1/9/2025 7:44:03 AM