Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت


ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 1/6/2019 1
ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت

شجاع خان تحریک کے ایک سچے ،مخلص اوروفادارساتھی تھے ۔ الطاف حسین 
شجاع خان کے انتقال سے تحریک ایک سچے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین 
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کا بھی شجاع خان کے انتقال پراظہارافسوس

لندن ۔۔۔ 6 جنوری 2019ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پرگہرے دکھ دلی صدمہ کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے شجاع خان مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شجاع خان تحریک کے ایک سچے ،مخلص اوروفادارساتھی تھے جو اپنی علالت کے باوجود تحریک سے جڑے رہے ، اپنے فرائض انجام دیتے رہے اورانہوں نے بیماری کے باوجود تحریک سے منہ نہ موڑا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شجاع خان کے انتقال سے تحریک ایک سچے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ جناب الطاف حسین نے شجاع خان مرحوم کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااورد عاکی کہ اللہ تعالیٰ شجاع خان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصرجمیل عطافرمائے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بھی شجاع خان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شجاع خان کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے تمام سوگواراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطاکرے۔ آمین 

*****

1/9/2025 7:43:22 AM